وظیفے کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی رشتہ طے ہوگیا
ہم تین بہنیں ہیں۔ بڑی اور چھوٹی بہن کی شادی ہوچکی ہیں۔ منجھلی بہن کے رشتوں میں بہت رُکاوٹیں رہیں۔ لوگ دیکھنے کے لیے آتے تھے لیکن بات آگے نہیں بڑھتی تھی ۔ چھوٹی بہن کے لیے کئی رشتے آئے۔
منجھلی بہن نے والدین سے بہت اصرار کیا کہ میری خاطر چھوٹی کے رشتے میں تاخیر نہ کریں۔ گو کہ چھوٹی بہن کی شادی ان کے اصرار پر ہوئی لیکن اس کے بعد سے وہ بہت خاموش ہوگئیں۔ وہ کسی سے کہتی تو کچھ نہیں تھیں لیکن ہم سب گھر والوں کو ان کے احساس محرومی کا پورا پورا اندازہ تھا۔ ان کی عمر اٹھائیس سال ہوچکی تھی۔
امی اور وہ خود بھی کئی وظائف پڑھ چکی تھیں لیکن لاحاصل....
ایک دن سلسلۂ عظیمیہ کے زیرِ اہتمام ہونے والی ایک محفل میلاد میں ہماری امی کو ایک وظیفہ بتایا گیا۔ ساتھ میں آپ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ہر ماہ اپنے گھر میں محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے۔
امی ہماری اسی بہن کے لیے کئی سال سے وظائف پڑھ رہی تھیں لیکن گھر پر محفل میلاد اور اسی وظیفے کی برکت سے چالیس دنوں کے اندر اندر ہی ہماری بہن کا رشتہ بہت اچھے گھرانے میں طے ہوگیا ہے۔ الحمد للہ نومبر کے مہینے میں شادی کی تاریخ بھی طے ہوگئی ہے۔ وظیفہ یہ ہے:
درود شریف :
اللّٰهُـمَّ صَـلِّ عَلَى مُـحَمَّد وَعَلَى آلِ مُـحَمَّد101 مرتبہ اسم الٰہی یا وہاب ، اکیس مرتبہ سورہ ٔ بقرہ (2) کی آیت 163،
بِـعَدَدِ كُلِّ ذَرَّة مِائَةَ أَلْف أَلْف مَـرَّةوَباَرِكْ وَسَلِّمْ O
وَاِلٰـهُكُمْ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ ۖ لَّآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْـمٰنُ الرَّحِيْـمُ O
هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ
يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ Oحضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے بارگاہ رب العزت میں دعا کی جائے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز کیا جائے۔تین ماہ تک ہر جمعرات حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں۔اللہ آپ سے راضی ہو ں اور آپ کو دین و دنیا کی خوشی اور کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین