اسوۂ رسول ﷺ - 17 زرّیں نکات

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

اسوۂ رسول ﷺ - 17 زرّیں نکات 

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا۔ 
’’آپﷺ کی سنت کیا ہے....؟ ‘‘
جوامع الکلم   حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
اَلمَعْرِفَۃُ رَأسُ مَالِی  (معرفت میرا سرمایۂ زندگی  ہے)
وَالعَقْلُ اَصْلُ دِیْنیِ   (عقل میرے دین کی اصل ہے)
وَالْحُبُّ اَسَاسِیْ   (محبت میری بنیاد ہے)
وَالشَّوقُ مَرْکَبِیْ  (شوق میری سواری ہے)
وَذِکرُاللہ اَنِیسِیْ  (ذکرالٰہی میرامونس ہے)
وَالثِّقَۃُ کَنْزِی  (اعتماد میرا خزانہ ہے)
وَالْحُزْنُ رَفِیْقیِ  (غم میرا  رفیق ہے)
وَالعِلمُ سَلاَحِیْ  (علم میرا ہتھیارہے)
وَالصَبْرُ رِدَائیِ   (صبرمیری چادرہے)
وَالرَّضَاءُ غَنِیمَتِی (رضا میرا مالِ غنیمت ہے)
وَالعَجْزُفَخْرِی  (عجز و انکسار میرا فخر ہے)
وَالزُّھْدُحِرْفَتِی  (زُہدمیرا پیشہ ہے)
وَالیَقینُ قُوَّتِی  (یقین میری طاقت ہے)
وَالصِّدْقُ شَفِیعِی  (سچائی  میری مددگار ہے)
وَالطَّاعَۃُ حَسْبِی  (اطاعت میری کفایت کرتی ہے)
وَالْجِھَادُ خُلْقِی (جدوجہد میری عادت ہے)
وَقُرَّۃُ عَیْنِی فِی الصَّلوٰۃِ  (صلوٰۃ  میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے)

[ بحوالہ : تخریج احادیث الاحیا، الفوائدالمجموعہ اللشوکانی،  کشف الخفاء،بحوالہ: کتاب الشفاء۔ قاضی عیاض ]


دیکھنے میں یہ 17 مختصر جملے ہیں، لیکن  یہ سترہ  جملے  سنت نبوی اور اسوۂ حسنہ   کی تفہیم کے لیے 17 ابواب ہیں اور ہر باب اپنے آپ  میں ایک مکمل کتاب ہے۔  ہر لفظ میں معرفت اور حکمت و دانائی مخفی ہے ،  اور ہر جملہ  علم و عرفان کے اسرار و رموز سے معمور ہے۔ 

ان فرمودات پر یکسوئی کے ساتھ تفکر کیا جائے تو   معلمِ اعظم  حضرت محمد ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو  واضح طور سے سمجھا جاسکتا ہے۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے