چشمے سے چھٹکارا پائیے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

 چشمے سے چھٹکارا پائیے

 چند مفید اور باآسانی قابل عمل نسخے اور طریقے

گاجر  بینائی  بہتر بنانے کا ایک بہترین قدرتی ذریعہ ہے




ایک مرتبہ اگر نظر کمزور ہوجائے تو پھر اس کا طبعی حالت پر واپس آنا اکثر و بیشتر ممکن نہیں رہتا۔ البتہ طرز زندگی اور عادات میں چند تبدیلیوں،  ورزش  اور  چند قدرتی اجزاء کے مسلسل استعمال سے دور  و قریب کی نظر بہتر  اور چشمے کا نمبر کم ہوسکتا ہے۔  ذیل میں  چشمے سے چھٹکارا پانے کے لیے چند مفید اور باآسانی قابل عمل نسخے اور طریقے پیش ہیں۔ 

آپ موجودہ دور میں انسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیجئے۔ آ پ کو بیشتر مسائل کی وجہ صرف ایک ہی نظر آئے گی اور وہ ہے فطرت کے مقررکردہ اصول وضوابط کی خلاف ورزی…. آپ غور کیجئے، شہری طرززندگی میں لوگوں کے زیادہ تر معمولات فطرت کے مطابق نہیں ہیں بلکہ بعض معمولات تو فطرت سے متصادم ہیں۔ ان میں رات گئے تک تیز روشنی کا استعمال، شام کاکھانا رات دیر سےکھانا، کھانے اورسونے کے درمیان وقفے کا کم ہونا، رات کو دیر سے سونا، سورج نکلنے کے بعد دیر تک سوتے رہنا یا پھر رات کو دیر سے سوکر صبح جلدی بیدار ہوجانا جیسے معمولات شامل ہیں۔رات دیر تک ٹیلی ویژن، کمپیوٹر اور موبائلفون کا استعمال بھی نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا مصنوعی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے گریز کریں۔ 

صبح سویرے سورج نکلنے سے قبل  بیدار ہو کر گھاس پر ننگے پیر چہل قدمی کریں اگر یہ ممکن نہ ہو تو کرسی پر بیٹھ کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پیروں کے نیچے رکھ کر پیر آگے پیچھے گھمائیں۔ دس منٹ کی اس مفید ورزش کے بعد مغز بادام شیریں 8 دانے، کشمش سبز 12 گرام یہ دونوں اشیاء جو آپ پہلے ہی رات کو بھگو کر رکھ چکے ہوں، چبا کر کھالیں اور اوپر سے ایک گلاس دودھ بھی پی لیں۔

ایک چھٹانک اچھی قسم کی منہدی دہی کے پانی میں حل کرکے پیسٹ بنا لیں اس لپیسٹ میں آدھا چمچ سرسوں کا خالص تیل بھی ملا لیں ۔ اب اس پیسٹ کو دنووں پیروں کے تلووں میں رات سونے سے پہلے لگائیں تقریباً چالیس منٹ تک یونہی لگے رہنے دیں پھر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار چارہفتوں تک کرناہے۔ 

تقویت بصر کے لئے سونف بادام کوزہ مصری ہموزن پیس کر صبح شام ایک ایک ٹیبل اسپون استعمال کیجئے۔ 


گاجر  بینائی  بہتر بنانے کا ایک بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔    گاجر وٹامن اے کا خزانہ ہے۔ گاجر کے مسلسل استعمال سے دور کی نظر بہتر ہوتی ہے۔ چشمے کا نمبر کم ہوسکتا ہے۔  اس کے علاوہ  جلد چمکدار،  بال گھنے،  دانت اور مسوڑھے مضبوط،  امراض قلب سے حفاظت، مردانہ بانچھ پن میں بھی مفیدہے۔  گاجر میں شامل کئی اجزاء انسانی جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان اجزاء سے جلد کی خشکی دور ہوتی ہے،  داغ، دھبے اور جھائیوں سے نجات ملتی ہے۔ بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں۔ گاجر  کا استعمال خون کی کمی دور کرنے کے لیے  مفید ہے۔ 
ہارورڈ یونیورسٹی  کی ریسرچ کے مطابق گاجر کے استعمال سے مردانہ جرثوموں کی Motility میں اضافہ ہوتا ہے۔


 فی سو گرام   گاجر  میں غذائیت کی مقدار


وٹامن اے 835 مائکرو گرام
پوٹاشیم  320ملی گرام
وٹامن بی 1 0.066 ملی  گرام
سوڈیم  69 ملی گرام
وٹامن بی 2 0.058 ملی  گرام
فاسفورس 35 ملی گرام
وٹامن بی 3 0.983 ملی  گرام
کیلشیم  33 ملی گرام
وٹامن بی 5 0.273 ملی  گرام
میگنیشیم 12 ملی گرام
وٹامن  بی 6 19  مائکرو گرام
آئرن 0.3 ملی گرام
وٹامن سی  5.9  ملی گرام
زنک 0.24 ملی گرام
وٹامن ای 0.66 ملی گرام
میگنیز 0.143ملی گرام
وٹامن کے 13.2 مائکرو گرام
بیٹا کروٹین 8258 مائکروگرام
پانی 76.58گرام
کاربوہائڈریٹس 9.6گرام 
پروٹین 0.93گرام
شکر 4.7گرام




کلر تھراپی کے مطابق صبح شام ایک ایک پیالی نیلی شعاعوں سے تیار کردہ پانی پئیں۔

بطور  روحانی علاج صبح شام اکیس بار الحق النور O پڑھ کر انگلیوں کے پور وں پر دم کرکے آنکھوں کے پپوٹوں پر پھیرلیں۔ 
صبح ایک چمچ شہد پر سورہ کوثر دم کرکے پئیں۔



*قدرتی اجزاء کے مفید  اثرات پر مشتمل معلومات  قارئین کی آگہی کے لیے  پیش کی جاتی ہیں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے