لاپرواہ اور غیر رومانوی شوہر کے لیے وظیفہ
سوال : میری عمر اُنتیس سال ہے۔ میری شادی بہت کم عمر میں وٹہ سٹہ میں ہوگئی تھی۔ میرے شوہر مجھ سے پندرہ سال بڑے ہیں۔ میرے تین بچے ہیں۔ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
میرے شوہر نے کبھی بھی میرا خیال نہیں رکھا۔ نہ تو گھر کا خرچ دیتے ہیں اور نہ ہی میری اور بچوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ کبھی پیار سے بات کرنا اور مسکرا کر میری طرف دیکھنا تو درکنار وہ تو ہر وقت مجھے ڈانٹتے رہتے ہیں۔بہن بھائیوں میں بڑے ہونے کی وجہ سے دو نندوں اور دیوروں کی شادی انہوں نے خود کرائی سارا خرچہ اپنی جیب سے دیا۔ میں ان تمام کاموں میں اُن کے ساتھ شانہ بشانہ چلی۔ دن رات اُن کی خدمت میں ایک کردیا کہ کبھی تو اُن کے دل میں میری محبت جاگے گی کبھی تو اُنہیں میرا خیال آئے گا۔ میرے بچے بڑے ہورہے ہیں اور اپنے باپ کے رویہ سے بہت دل برداشتہ ہورہے ہیں۔ مجھے اپنے بچوں خاص طور پر بیٹی کے بہتر مستقبل کی بہت فکر ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے محبت سے پیش آئیں۔ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ میرا اور میرے بچوں کا بھی خاص خیال رکھیں اور ہمیں بھی توجہ، محبت اور وقت دیں۔
اِنَّ اللّـٰهَ يَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِيْتَـآءِ ذِى الْقُرْبٰى
وَيَنْـهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْىِ ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ O
وَيَنْـهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْىِ ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور اﷲ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ انہیں آپ کے حقوق کی ادائی اور محبت و حسن سلوک سے رہنے کی توفیق عطا ہو۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
روزانہ صبح نہار منہ اکیس مرتبہ اللہ تعالیٰ کے اسماء یاہادی یارشید پڑھ کر پانی پر دم کرکے انہیں پلادیا کریں۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔