فکرِ حسینی
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فرمودات سے انتخاب
- وہ قوم کامیاب نہیں ہو سکتی جو مخلوق کی خوشنودی کے بدلے پروردگار کی ناراضی کا سودا کرے۔
- سب سے بڑا سخی وہ انسان ہے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ہو ۔
- سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ہے جو قدرت ہونے کے باوجود معاف کر دے ۔
- جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے،خدا اس کے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرتاہے ۔
- دوست وہ ہے جو تمہیں برائی سے بچائے دشمن وہ ہے جو تمہیں برائیوں کی ترغیب دلائے۔
- میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائق ملامت سمجھتا ہوں۔
- جب ہم اللہ سے کچھ طلب کرتے ہیں تو وہ ہمیں عطا فرماتا ہے اور جب اللہ کسی امر کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس کی مرضی پر راضی ہوجاتے ہیں۔
- شرف کا انحصار تقویٰ پر ہے۔
- اللہ کے دوستوں میں سے معرفتِ حق رکھنے والے ہر ولی کے نزدیک شرق و غرب، خشکی و تری، ہموار زمین اور ناہموار(پہاڑ) ایسی چیزیں ہیں جیسے سایہ دار چیز کا سایہ۔
- اللہ نے بندوں کو اس لئے پیدا کیا ہے تا کہ وہ اسے پہچانیں۔ جب بندے اسے پہچان لیں گے تو اس کی بندگی بھی کریں گے۔
- دنیا کا تلخ و شیریں سب خواب ہے۔ اس خواب سے بیداری آخرت میں ہوگی۔