چڑھتے چاند ،شام کے وقت شدید گھبراہٹ
سردیوں میں عصر ومغرب کا درمیانی وقفہ کم ہونے سے تکلیف کا دورانیہ کم رہتاہے لیکن گرمیوں کے موسم میں جب دن بڑے ہوتے ہیں تو یہ تین چارگھنٹوں تک اذیت میں رہتی ہیں۔
ایک حیرت ناک بات یہ ہے کہ انہیں یہ تکلیف قمری مہینے کے ابتدائی ددوہفتوں میں پیر ،بدھ اورجمعرات کوہوتی ہے۔قمری مہینے کے دوسرے نصف میں یہ بالکل ٹھیک رہتی ہیں۔
ڈاکٹروں کے کہنے پر ان کے کئی ٹیسٹ کروائے گئے۔ شوگر ،بلڈپریشر ،کولسٹرول ،تھائی رائیڈ کے ٹیسٹ نارمل ہیں۔ڈاکٹر اورحکیم ان کیفیات کو وہم یااعصابی کمزوری قرار دیتے ہیں ۔ علماء حضرات ان تکالیف کا سبب جنات یا جادو قرار دیتے ہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورہ فرقان (25)کی آیت۔58اورسورہ بنی اسرائیل (17)کی آیت111
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًاO الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا O
سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر بھی دم کرلیں۔ اس شہد میں عرق گلاب بھی ملایا جاسکتاہے۔
رات سونے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف ،اکیس مرتبہ سورہ فتح (48) کی آیت 26
إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَى وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًاO
تین مرتبہ سورہ فلق ،تین سورہ الناس اورآخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے اوپردم کرلیں یا گھر میں سے کوئی صاحب یا صاحبہ پڑھ کر ان پر دم کردیں۔
وضو بے وضو کثرت سے
یَا مُھِیْمِنُ یَا وَلِیُ یَا سَلَام
کاورد کرتی رہیں۔
غذائی احتیاط : ہلکی زود ہضم غذائیں لیں۔کھانوں میں گھی کا استعمال نہ کیاجائے ۔روغن زیتون استعمال ہوتو اچھا ہے۔ نمک کم سے کم استعمال کریں۔
روزانہ صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پئیں۔