پوری قوم یک زبان.... کشمیر بنے گا پاکستان

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


پوری قوم یک زبان.... کشمیر بنے گا پاکستان




پوری پاکستانی قوم نے 30 اگست کو  Solidarity Hour کے دوران  ہم آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تقریباً اسّی لاکھ کشمیری  چار ہفتوں سے کرفیو کی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں  ملتی پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی افواج اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریات ہندوستان کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے ساتھ ساتھ سب اعتدال پسند لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔





<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

ہماری دعا ہے کہ کشمیری عوام کو ظلم اور مصائب سے جلد نجات ملے۔ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا قانونی حق جلد ملے۔ آمین

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے