سی پی این ای کے وفد کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



سی پی این ای کے وفد کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات

صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی مسائل، آزادی صحافت اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال 


کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے سینئر اراکین پر مشتمل وفد نے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کی سربراہی میں پیر کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی مجموعی حالات، بین الاقوامی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال بالخصوص صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی کے مسائل اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی این ای کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام اخبارات و جرائد ملکی سا لمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وفد نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بحالی کو سراہا۔کور کمانڈر کراچی نے سی پی این ای مدیران کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے ملکی سرحدوں سمیت اندرونی و بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی عزم کیا۔ سی پی این ای کے وفد میں اعجازالحق، عامر محمود، وامق زبیری، ڈاکٹر جبار خٹک، اکرام سہگل، قاضی اسد عابد، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، سعید خاور، رفیق افغان اور عبدالخالق علی شامل تھے۔سلسلۂ عظیمیہ کے امام قلندر بابا اولیاء رحمۃ اﷲ علیہ اب سے پچاس برس پہلے فرماتے تھے کہ اگلی صدی (اکیسویں صدی) میں خواتین کی بالادستی ہوگی۔ آج ہر گزرتا  دن اس قول کی سچائی کی گواہی دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں سماجی، معاشی، سیاسی امور میں خواتین کی شمولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امورِ خانہ داری، بچوں کی پرورش و تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، دفتروں، کھیتوں، فیکٹریوں میں خواتین مؤثر کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔ سپہ گری خالصتاً مردانہ شعبہ سمجھا جاتا ہے لیکن اب فوج کے مختلف شعبوں میں بھی خواتین کی تعداد نمایاں ہوتی جارہی ہے۔


 02 نومبر 2016 (00:13)










CPNE team meets Karachi corps commander

KARACHI: A delegation of senior members of the Council of Pakistan Newspaper Editors (CPNE) led by Secretary-General CPNE Aijaz-ul Haq met with Karachi Corps Commander Lieutenant-General Naveed Mukhtar and discussed the internal situation of Karachi, besides safety and security of journalists.
The CPNE resolved to defend the supremacy of the Constitution and determined that all newspapers and magazines would never compromise on the national security. The delegation lauded the sacrifices rendered by the Pakistan Army in the Operation Zarb-e-Azb and also praised the restoration of peace, especially in Karachi.
Corps Commander Lt-Gen Naveed Mukhtar welcomed the CPNE delegation and assured full support to the editors to address the problems and security challenges faced by journalists.
The participants of the delegation were Aijaz-ul Haq, Aamir Mahmood, Wamiq A. Zuberi, Dr Jabbar Khattak, Ikram Sehgal, Kazi Asad Abid, Ilyas Shakir, Ghulam Nabi Chandio, Dr Waqar Yousuf Azeemi, Rafeeq Afghan and Abdul Khalique Ali.

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے