کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ میں تاریخ ساز مثال قائم کردی

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

Dean Peter Tufano and Kanza Azeemi
                                                                              Photo : Fischer Sudio ltd.


پاکستان کی  کنزہ عظیمی نے  آکسفورڈ  میں تاریخ ساز مثال قائم کردی

یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایم بی اے کی پاکستانی طالبہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرلیا  

کنزہ عظیمی نے 58 ممالک سے آئے 327 طالب علموں کے درمیان یہ پوزیشن حاصل کی.






----------------------------------------------------------------








پاکستان کی  کنزہ عظیمی نے 

 آکسفورڈ  میں تاریخ ساز مثال قائم کردی


پاکستان کی  طالبہ کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کے طور پر سب سے بڑا اعزاز (سعید پرائز ) حاصل کیا ہے ۔  سینئر صحافی  ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی بیٹی، کنزیٰ عظیمی، نے ماسٹر اِن بزنس ایڈمنسٹریشن  کی تعلیم   سعید بزنس اسکول سے مکمل کی ، جو آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ  میں سینٹ ہیو کالج کی  ایک رکن ہے.  کنزہ عظیمی نے 58 ممالک سے آئے 327 طالب علموں کے درمیان یہ پوزیشن حاصل کی.  سعید بزنس اسکول کے ڈین،پیٹر ٹوفانو نے اس اعزاز کا اعلان  سالانہ کانوکیشن کی اختتامی تقریب میں کیا  ۔  یہ شاندار  تقریب 1600 ء میں کرسٹوفر وین کے ڈیزائن کردہ صدیوں پرانے  شیڈونیون تھیٹر میں منعقد ہوئی۔

سعید پرائز ، دراصل آکسفورڈ کمیونٹی  کے  ایم بی اے پروگرام  میں  شراکت کرنے والے  صرف ایک طالب علم کو   شاندار تعلیمی کارکردگی کے لئے پیش کیا  جاتا ہے. 
ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، ڈین نے کنزہ عظیمی کی  کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ  کنزہ عظیمی ’’ڈین آنر لسٹ ‘‘ میں  پوزیشن  پانے کے ساتھ ساتھ  آکسفورڈ بزنس نیٹ ورک  برائے وویمنز لیڈر شپ میں بحیثت کو چئیر  منتخب ہوئیں،  جو سال کا سب سے فعال آکسفورڈ بزنس نیٹ ورک   رہا،   لیڈرشپ پوزیشن میں خواتین کے فروغ اور صنفی مساوات کے لیے ان کی جدجہد، اور خواتین کے عالمی دن کی تقریب کو منظم کرنے کی  کوشش  پر وہ اپنی کلاس کی سب سے متاثر کن خاتون رہیں اور  اسپاٹ لائٹ میں خاص طور پر ان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ 

کنزہ  عظیمی  اس سے قبل 2013ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS ) سے معاشیات میں امتیازی پوزیشن کے ساتھ  گریجویشن کی ڈگری بھی حاصل کرچکی ہیں۔ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں خواتین کے عملی کردار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں۔


14 ستمبر 2017ء 

  



اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان سے چیوننگ اسکالر نے آکسفورڈ  یونیورسٹی کا اعلٰی ترین اعزاز جیت لیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والیچیوننگ اسکالر نے 'سید پرائز  (Saïd Prize)'  نامی اعزاز جیت لیا ہے جو کہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں سید بزنس سکول (Saïd Business School) میں ایم بی اے کے بہترین طالبِ علم کو دیا جاتا ہے۔کنزہ عظیمی نامی پاکستانی طالبہ نے یہ قابلِ فخر اعزاز58 ممالک سے تعلق رکھنے والے 327 طلباء پر مشتمل جماعت میں جیتا ہے۔ کنزہ2016 میں 80 دیگر طلباء کے ہمراہ پاکستان سے ایک سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام مکمل کرنے گئی تھیں۔  ایم بی اے کے ایک طالبِ علم کو شاندار تعلیمی کارکردگی، ایم بی اے پروگرام  اور آکسفورڈ کمیونٹی کے کے لیے وسیع خدمات کی انجام دہی پر دیا جاتا ہے۔ اعزاز جیتنے والی چیوننگ اسکالر کنزہ عظیمی نے کہا "چیوننگ میرے ایم بی اے کے سفر کا ایک قابلِ قدر حصہ رہا ہے۔میں بحیثیت ایک چیوننگ اسکالر 'سید پرائز  (Saïd Prize)' جیت کر عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پ±ر امید ہوں۔" برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پیٹر ٹوفانو نے کنزہ کے منعقد کردہ پروگراموں کا بھی ذکر کیا۔

======================================================




======================================================

Pakistani student wins prestigious award in UK



Pakistan’s Kanza Azeemi, a passing-out student of an MBA from Said Business School, has been awarded the prestigious Saïd Prize in United Kingdom.

According to a press release issued on Thursday, Saïd Prize is presented to an MBA student for showing outstanding academic excellence and making significant contribution to the MBA program and the Oxford community.

Azeemi completed her Masters in Business Administration from Said Business School and was a member of St. Hugh’s College at the University of Oxford in United Kingdom. She achieved this honor competing against 327 students from 58 countries. Saïd Business School’s Dean, Peter Tufano announced Azeemi ‘s award in a prestigious ceremony at the centuries-old Sheldonian Theatre designed by Christopher Wren in the 1600s.

While presenting the award, the Dean acclaimed Azeemi’s position on the Dean’s Honour List and the events she organized as the elected Co-Chair of the Women’s Leadership Oxford Business Network, which was one of the most active OBNs of the year that works to promote females in leadership positions and gender equality.

Azeemi’s efforts to organize International Women’s Day events that brought inspirational women from her MBA class into the spotlight were specifically praised and recognized.

She graduated from Lahore University of Management Sciences with a major in Economics in 2013. Azeemi has also been actively involved in women empowerment and social impact initiatives since then.


======================================================

Chevening Scholar wins highest academic award at Oxford University



ISLAMABAD: A Chevening scholar from Pakistan has been awarded the "Saïd Prize" - which is given to the best MBA student at Saïd Business School at the University of Oxford.
According to a press release of British High Commission Islamabad, Kanza Azeemi received the respected award among her class of 327 students from 58 countries. Kanza proceeded to UK along with 80 other scholars from Pakistan in 2016 for a one year's master's degree programme.
The respected Saïd Prize is awarded to one MBA student for outstanding academic excellence and contribution to the MBA programme and the wider Oxford community.
Chevening Scholar Kanza Azeemi said: "Chevening has been an invaluable part of my MBA journey. Along with providing a robust community of talented individuals from across the world, the scholarship facilitates networking and community building through various events throughout the year.
[Press Released by the British High commission in Islamabad]


======================================================






English News Paper Source

Urdu News Paper Source

Social Media Source





Epaper Source

  •  


Videos Source



=======================================================








======================================================






















اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے