فوٹو گرافی بھی فنون لطیفہ کی ایک شاخ ہے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



فوٹو گرافی بھی فنون لطیفہ کی ایک شاخ ہے، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی 


کراچی (اسٹاف رپورٹ) معروف اسکالر اور کالم نگار ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا ہے کہ فوٹو گرافی بھی فنون لطیفہ کی ایک شاخ ہے۔ اس فن کی ترویج وترقی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’سندھ اسکائوٹس آڈیٹوریم‘‘ میں ’’انٹرنیشنل فوٹو گرافک کونسل‘‘ کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ فوٹو گرافی کی نمائش کے دوران بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا جس کی صدارت ، صدارتی ایوارڈ یافتہ گرانڈ ماسٹر اشرف طائی نے کی۔ پروگرام آرگنائزر آئی پی سی چیف برائے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ مزمل اظہار صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور رشید خان رشید نے نظامت کی۔ دیگر مقررین میں سید اختر میر، سہیل یونس، سید شبیہ حیدر زیدی، نوید صدیقی، محمد علی گوہر، طارق علی، منور علی اور ماسٹر مبشر حسن شامل تھے۔ اس موقع پر آئی پی سی کی جانب سے محمد آصف خان، محمد علی قریشی، مریم جاوید، زبیر لودھی، ضمیر اقبال، محمد رمضان خان، اسما توحید، مبشر حسن، صوفی مسعود احمد صدیقی، سجاد حیدر، چوہدری اقبال، ایاز شیخ، خالد جاوید بخاری اور محمد علی شاہ کی خدمت میں ’’امن ایوارڈز‘‘ پیش کئے گئے۔ اشرف طائی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قوموں کے درمیان جنگیں تنازعات کا حل نہیں ہو سکتیں خطے میں امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کی بہت اہمیت ہے۔  






[از : روزنامہ جنگ، 7 نومبر 2017ء ] http://e.jang.com.pk/detail.asp?id=400429
















International Photographic Council (United Nations) is going to celebrate the "International Day of the United Nations" in Karachi Pakistan on October 24, 2017 at Sindh Boys Scouts Association Auditirium near YMCA, Sadar.
All peace lovers are invited to visit the exclusive UN Photo Exhibit, Chief Guest of the occasion is a well known social worker Mr. Ramzan Chippa Founder of the Chippa Foundation, guest of Honor Dr. Waqar Yousuf Azeemi with the support of Amna Allauddin Social Welfare Trust, Idara-e-Fikr-Nau and Fotoline Publication, organizer: Muzammil Izhar Siddiqui Member Board of Director at IPC (The United Nations), in coordination of the UN Department of Public Information.

[International Photographic Council] https://www.facebook.com/InternationalPhotographicCouncil/

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے