جادو کے ذریعہ کاروبار باندھ دیا گیا ہے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


جادو کے ذریعہ کاروبار باندھ دیا گیا ہے


مسئلہ: 

میری عمر تیس  سال ہے۔ میرے والد صاحب کا چار سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ والد صاحب کی مارکیٹ میں اسپیئر پارٹس کی دوکان تھی جو اُن کے انتقال کے بعد سے میں نے سنبھال لی۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا تین سال دُکان بہت اچھی چلی۔ اس دُکان کی کچھ قسطیں باقی تھیں وہ بھی میں نے اُتار دیں۔ دُکان پر ہر وقت رش رہتا تھا۔
ایک دن ہمارے سامنے دُکان والے نے مجھے اپنے کاروبار میں پارٹنر شپ کی آفر کی جس میں 60 فیصد اُس کا اور 40 فیصد میرا منافع ہو۔ میں نے اس پارٹنر شپ سے معذرت کرلی لیکن وہ کچھ عرصہ تک بضد رہا کہ میں اُس کا پارٹنر بن جاؤں۔ پھر اُس نے خاموشی اختیار کرلی۔ اُس کے بعد ایک ہفتہ تک روزانہ صبح کوئی میری دُکان کے آگے کسی جانور کی اوجڑی ڈال جاتا۔ یہ سلسلہ ختم ہوا تو کبھی دُکان کے اندر پانی کے چھینٹے آتے ہیں کبھی شیشہ پر تازہ خون کے نشان نظر آتے ہیں۔
اب ایک سال سے باوجود سخت محنت اور کوشش کے میرا کاروبار مسلسل کم ہورہا ہے۔ یا تو  گاہک دُکان پر آتا نہیں ہے۔ چند لوگ اگر آجائیں تو ان میں سے اکثر خوامخواہ لڑنے لگتے ہیں۔
میں کاروباری حالات کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔ میرا دماغ بھی مجھے بند بند سا لگتا ہے۔ مجھے یقین ہوگیا ہے کہ  جادو کے ذریعہ میرا  کاروبار باندھ دیاگیاہے۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

سحر کے اثرات سے نجات اور کاروبار میں برکت و ترقی کے لئے یہ عمل کریں۔ 
فجر اور  عصر کی نماز کے بعد 101 مرتبہ :
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَا بِہٖ 
وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ اَنْ یَحْضُرُوْنَO

اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں پر دم کریں اور پھر ہاتھوں کو چہرہ اور جسم پر پھیرلیں۔ اس کے بعد دم کیا ہوا پانی پی لیں۔ دم کیا ہوا تھوڑا سا پانی دُکان پر لے جائیں اور دکان کے اندرونی چاروں کونوں پر چھڑک دیں۔
یہ عمل چالیس روز تک جاری رکھیں۔
آپ یا آپ کے اہلِ خانہ میں سے کوئی ایک عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی، گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر رزق میں برکت و فراوانی کے لئے دعا کریں۔
یہ عمل بھی چالیس روز تک جاری رکھاجائے۔
آپ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء  یاحفیظ یاسلام  یاحی یاقیوم 
کا ورد کرتے رہاکریں۔
حسبِ استطاعت صدقہ کردیں اور ہر جمعرات کو کم ازکم تین مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے