لو بلڈ پریشر اور کم زوری

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Low Blood Pressure and Weakness

لو بلڈ پریشر اور کم زوری


مسئلہ: 

میری عمر تقریباً پینتیس سال ہے۔ میرا بلڈپریشر ایک عرصے سے بہت کم رہتا ہے۔ ہر وقت نیند آتی رہتی ہے۔ بات کرتے کرتے سانس پُھول جاتا ہے۔ چکر آتے رہتے ہیں۔ بیٹھے بیٹھے دل دھڑکنے لگتا ہے۔ زینہ چڑھنے سے بھی سانس پُھول جاتا ہے۔ ورزش کرنا تو درکنار تیز چلنا بھی دُشوار ہے۔
کچھ دن ہوئے میں نے خون ٹیسٹ کروایا تھا جس سے پتہ چلا کہ سرخ خلیے اور ہیموگلوبن کم ہے مگر تشویش ناک صورتحال نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے طاقت کے کیپسول لکھ دئیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میں ہومیو پیتھک علاج بھی کر رہی ہوں جس سے کافی افاقہ ہوا ہے، لیکن میں طبیعت میں بشاشت اور تروتازگی محسوس نہیں کرتی۔ تھکاوٹ اور نیند کی کیفیت پورا دن طاری رہتی ہے۔ کام کرنے کو دل نہیں چاہتا اور کام کروں تو جلد تھک جاتی ہوں۔ اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ میں سُست ہوں اور کام نہ کرنے کے بہانے تلاش کرتی ہوں۔
صبح تہجد کی نماز کے لئے اُٹھنا چاہتی ہوں مگر اُٹھ نہیں پاتی۔ فجر کی نماز کے لئے پانچ بجے اُٹھ جاتی ہوں۔ مجھے ڈر ہے کہ دوا ختم ہوتے ہی یہ کیفیت دوبارہ نہ ہوجائے۔
کچھ علاج ، کوئی دعا یا وظیفہ اس کیفیت میں تجویز فرمائیے۔ مجھے ابھی بہت سے کام کرنا ہیں۔ اگر میں جلد ہی کمزور ہوگئی تو کام کاج کے قابل نہ رہوں گی۔ ویسے بھی عورتیں جلد کمزور ہوجاتی ہیں۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

لو بلڈ پریشر  Low Blood Pressure میں کلر تھراپی کے اصولوں پر تیارکردہ سرخ شعاعوں کے پانی کا استعمال مفید ہے۔
آپ سُرخ شعاعوں میں تیارکردہ پانی صبح نہار منہ اور شام کے وقت ایک ایک پیالی پئیں۔ غذاؤں میں گوشت اور انڈوں کا استعمال جاری رکھیں۔ 
لوبلڈپریشر کے باعث شدید کمزوری میں نمک کا استعمال فوری فائدہ دے سکتا ہے۔
پاکستانی خواتین میں عمومی طور پر کیلشیئم کی کمی Calcium Deficiency پائی جاتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ معالج کے مشورے سے روزانہ کیلشیئم کی مقررہ خوراک بھی لے لیا کریں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے