How to Restore Paused Promotion
رُکی ہوئی پروموشن کیسے بحال ہو؟
مسئلہ:
میرے شوہر بینک میں آفیسر ہیں۔ گزشتہ آٹھ سال سے اُن کی پروموشن رُکی ہوئی ہے۔ بظاہر اسٹاف کے سب لوگ اور آفیسرز اُن کے کام کی تعریف کرتے ہیں لیکن اندرونِ خانہ پتہ نہیں کیا بات ہے کہ ہر سال یہ سننے کے باوجود کہ اس سال تو ضرور پرموشن ہوجائے گی وہ وہیں کے وہیں ہیں جبکہ اُن کے جونئیر کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔اب تو شوہر بہت مایوس ہوگئے ہیں۔ ہر وقت اُداسی کی باتیں کرتے ہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
فجر کی نماز کے بعد 101مرتبہ سورہ الصف(61) کی آیت13:وَاُخْرٰى تُحِبُّوْنَـهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللّـٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيْبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ ‘‘آیت الکرسی’’ گیارہ گیارہ مرتبہ درد شریف کے ساتھ پڑھ کر خیر وبرکت اور ترقی کے لیے دعاکریں۔
یہ عمل کم از کم نوے روز تک جاری رکھیں۔
شوہر اور آپ وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یا حفیظ یاسلام کا ورد کرتے رہیں۔
حسبِ استطاعت صدقہ بھی کردیں اور ہر جمعرات کم از کم تین مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔