تیسری بیٹی کا رشتہ طے نہیں ہوپارہا
گھرانے کو حاسدوں کی نظر لگ گئی۔
مسئلہ:
محترم ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی صاحب....!ہمارے چار بچے ہیں۔ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ دو بڑی بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے۔ دونوں بیٹیوں کی شادی بیس اکیس سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ دونوں اپنے گھروں میں بہت خوش ہیں۔ تیسری بیٹی کی عمر چھبیس سال ہوگئی ہے لیکن ابھی تک اس کی بات کہیں طے نہیں ہوئی۔ یہ بیٹی بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
میرے شوہر کے دل میں اب اپنے بیٹے کے سر پر سہرا دیکھنے اور بہو گھر لانے کی تمنا بھی شدید ہوتی جارہی ہے لیکن بیٹا کہتا ہے کہ پہلے چھوٹی بہن کی شادی ہوجائے پھر اس کے لیے رشتہ ڈھونڈا جائے۔
تیسری بیٹی کے لیے رشتے تو بہت آئے۔ لوگ آتے ہیں، اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن پھر نجانے کیا ہوتا ہے کہ بات آگے نہیں بڑھتی۔
ہمارے خاندان میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بڑی دو بیٹیوں کی جلدی جلدی شادی ہوجانے پر اب ہمارے گھرانے کو حاسدوں کی نظر لگ گئی ہے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
آپ یا آپ کی بیٹی رات سونے سے پہلے دو دو رکعت نفل ادا کریں۔ نفل کے بعد جاء نماز پر بیٹھے ہوئے گیارہ مرتبہ درود خضری:
صَلَّ اللهُ تَعْالیٰ عَلٰى حَبِيْبِه ٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ وَسَلَّمْ
اس کے بعد اکتالیس مرتبہ :
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ ربِّي الْأَعْلَى
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ المَلِكِ القدُّوسِ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الرَّؤفِ الرَّحِيم
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الوَكِيل الكَفِيل
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الرقيب الحفيظ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ رَبِّ العَالَمِينَ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ
اور گیارہ مرتبہ درودِ خضری پڑھ کر سجدے میں چلی جائیں۔ سجدہ میں کچھ دیر تک سُبْحَانَ ربِّي الْأَعْلَى کا ورد کرتی رہیں۔ لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ المَلِكِ القدُّوسِ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الرَّؤفِ الرَّحِيم
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الوَكِيل الكَفِيل
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ الرقيب الحفيظ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ سُبْحَانَ رَبِّ العَالَمِينَ
لاَ إلَهَ إلاَّ اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ
سجدے سے اُٹھ کر اللہ کے حضور دعا کریں کہ ہر قسم کے شر سے نجات ملے، حسد یا سحر کی وجہ سے ہونے والی رُکاوٹیں دور ہوں، اچھی جگہ رشتہ طے ہو، شادی خیر و عافیت کے ساتھ ہو اور ازدواجی زندگی میں بہت خوشیاں نصیب ہوں۔
یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
صبح اور شام سات مرتبہ سورۂ فلق ، سات مرتبہ سورۂ الناس اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
وضو بے وضو کثرت سے سُبْحَانَ ربِّي الْأَعْلَى ، سُبْحَانَ ربِّي العظيمِ کا ورد کرتی رہیں۔
حسب استطاعت صدقہ کردیں اور ہر جمعرات تین مستحق افراد کو کھانا کھلادیں۔