برے خیالات اور شیطانی وسوسوں سے کیسے بچا جائے....؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
How to Avoid Evil Thoughts and Demonic Tempting

برے خیالات اور شیطانی وسوسوں سے کیسے بچا جائے....؟

اللہ کی عبادت کرنے والے لوگ شیطان کو سخت ناپسند ہیں

شجر کاری اور غریب بچوں کی تعلیم....


مسئلہ: 

محترم ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی صاحب!  
  میں  میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں۔نماز روزے کی پابند ہوں۔مجھے چھ ماہ سے برے برے خیالات آرہے ہیں۔ بعض ہستیوں کے بارے  میں انتہائی  بےہودہ  خیالات آتے ہیں۔ جتنا ان خیالات کو روکنے کی کوشش کرتی ہوں اتنی ہی شدت آجاتی ہے۔ یہ خیالات ایسے ہیں کہ میں کسی کو بیان  بھی نہیں کرسکتی۔ان خیالات کی وجہ سے میری نیند اورپڑھائی بہت متاثر ہورہی ہے۔ میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اوردوائیں بھی استعمال کیں لیکن ان خیالات سے میری جان نہیں چھوٹی۔مجھے لگتا ہے کہ ان خیالات کی وجہ سے میرا ایمان خراب ہوگا اور مجھے سخت عذاب ہوگا۔
ان خیالات کی زیادتی کی وجہ سے اب میرے سر میں مستقل درد رہنے لگاہے۔ کبھی کبھی ان خیالات کے ساتھ کانوں میں آوازیں بھی آتی ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ میں خود اپنے  آپ سے باتیں کررہی ہوں اور خود سے کہہ رہی ہوں کہ میں  صحیح  ہوں۔ یہ آوازیں بعض دفعہ اتنی تیز ہوجاتی ہیں کہ لگتاہے کہ ان کی شدت سے میرا دماغ پھٹ جائے گا۔  میری والدہ ایک سائکاٹرسٹ سے میرا علاج بھی کروارہی ہیں۔ 




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

  اللہ کی عبادت کرنے والے لوگ شیطان کو سخت ناپسند ہیں۔ شیطان عابد وزاہد لوگوں کو اللہ کی راہ سے ہٹانا چاہتاہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے شیطان کہیں مرغوبات نفس سے کام  لیتاہے تو کہیں خوف، شک  اور وسوسوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتاہے۔
نفسی ترغیبات میں  دولت کی ہوس، خودپسندی، خوشامد اورچاپلوسی کی طلب، حقوق العباد سے انکار، ظلم وزیادتی کاارتکاب ،گناہوں  پر ندامت کے بجائے  ان پر فخریہ انداز اختیار کرنا وغیرہ  شامل ہیں۔
خوف اوروسوسوں میں مالی نقصانات ،کیرئیر میں ناکامی ،قریبی تعلقات  کے بارے میں  خدشات، بدگمانیاں یا پھر مذہبی حوالوں سے برے خیالات وغیرہ شامل ہیں۔
شیطان کسی بندے کو مرغوبات نفس کی چپک میں مبتلا کرتاہے تو اسے دوسروں کی حق تلفی اور لوگوں پرظلم وزیادتیوں پر ابھارتا ہے۔ ایسا آدمی اچھائی برائی کی تمیز چھوڑ کر ہر حال میں دولت اوراختیارات کے حصول میں جت جاتاہے۔
شیطان کسی کو خوف اوروسوسوں میں مبتلا کرتاہے تو ایسا آدمی اپنی صلاحیتوں کے صحیح استعمال سے قاصر ہوکر بے عمل  اورمعطل فرد بن کر رہ جاتاہے۔کوئی شخص مسلسل  ان وسوسوں میں گھرا رہے تو وہ مایوسی اور ڈپریشن میں بھی مبتلا ہو جاتاہے۔
 آپ کو آنے والے خیالات دراصل شیطانی وسوسے ہیں۔ 
شیطانی وسوسوں سے نجات کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ان وسوسوں کو اہمیت نہ دی جائے اوران مفروضہ نتائج کے حوالے سے کوئی تردّد نہ کیاجائے۔ آپ پانچ وقت نماز قائم کرنے کا اہتمام کرتی رہیے۔  ترتیب کے ساتھ قرآن پاک کی رکوع بہ رکوع تلاوت روزانہ کیجئے ۔ تلاوت کے ساتھ ترجمہ بھی پڑھیے۔ 
اپنے گھر کے صحن میں  یا کسی جگہ میں پودے لگائیے اورگھر کے اندر ڈورپلانٹ لگائیے۔
آپ کے لیے بطورعلاج ایک عملی کام میں یہ تجویز کررہاہوں کہ آپ کم ازکم تین ناخواندہ بچوں کو پڑھایئے۔یہ تین بچے آپ اپنے محلے میں تلاش کرسکتی ہیں یا پھر اپنے گھر میں کام کرنے والی غریب خاتون کے بچوں کوبھی پڑھا سکتی ہیں۔ 
کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق  نیلی شعاعوں میں تیارکردہ پانی صبح نہار منہ اورشام کے وقت ایک ایک پیالی اورصبح شام ایک ایک ٹیبل اسپون شہدبھی پئیں۔
نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج جاری رکھیں اوران کی تجویز کردہ دوائیں باقاعدگی سے استعمال کرتی رہیں۔
صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ الرحمن کی ابتدائی تیرہ آیات  :
الرَّحْمَنُO عَلَّمَ الْقُرْآنَO 
خَلَقَ الْإِنْسَانَO عَلَّمَهُ الْبَيَانَO 
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍO 
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِO 
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَO
أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِO 
وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَO 
وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِO
 فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِO 
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُO
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِO


سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر دم کرلیں ۔ 
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء  یاحئی یاقیوم کا ورد کیجئے


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے