امی جان کو ایصال ثواب کے لیے دعا
سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی اہلیہ ، ہم سب کی امی جان
محترمہ راشدہ عفت کا یوم وصال 15 مارچ ہے۔ امی جان مرحومہ کو ایصال ثواب کے لیےہر سال مارچ کے مہینے میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کراچی اور دیگر شہروں میں منعقد ہوتے ہیں۔
اس سال امی جان مرحومہ کو ایصال ثواب کے لیے عام اجتماعات منعقد نہیں کیے جارہے۔
15 مارچ بروز اتوار قبرستان فردوس العظیم سے امی جان کو ایصال ثواب کے لیے دعا بذریعہ لنک نشر کی جائے گی۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ساڑھے بارہ بجے دن دعا کروائیں گے۔
تمام متعلقین اس لنک کے ذریعے گھر بیٹھے دعا میں شریک ہوسکتے ہیں۔