ذیابیطس میں قدرتی اشیاء کتنی مفید ہیں....؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



ذیابیطس میں قدرتی اشیاء کتنی مفید ہیں....؟

How much useful natural herbs in diabetes ....?
Dr. Waqar Yousuf Azeemi



کہا جاتا ہے کہ ذیابیطس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اس مرض کو ادویات سے کنٹرول ہی کیا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپ 2 کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کئی قدرتی اشیا کے مفید اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ ان قدرتی اشیا میں دارچینی(Cinnamon)، سہانجنا (Moringa)، گھیکوار(Aloe vera)  ، گڑمار بوٹی (Gurmar)، بھنڈی (lady Finger)، لہسن (Garlic)، میتھی دانہ(Fenugreek)،ادرک (Ginger) اور بعض دیگر قدرتی اشیاء شامل ہیں۔ 


پاکستان میں ذیابیطس کا مرض مسلسل پھیل رہا ہے۔ عموما ًیہ مرض چالیس سال کی عمر کے بعد ظاہر ہوتا ہے لیکن اب تیس بتیس سال کی عمر کے کئی افراد خصوصا ًمردوں میں ذیابیطس کا مرض سامنے آرہا ہے۔ ان جواں عمر مریضوں میں زیادہ تعداد ایسے افراد کی ہے جن کے والد یا والدہ یا دونوں ذیابیطس کے مریض ہیں۔ بعض ایسے جوانوں کو بھی ذیابیطس کا مرض ہوا جن کے والدین یا خاندان میں کسی کو ذیابیطس نہیں۔
خون میں گلوکوز کی مسلسل  زیادتی  صحت کے دیگر کئی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو  ہائی بلڈ پریشر،  دل کا مرض، فالج بھی ہوسکتا ہے۔ خون میں گلوکوز کی زیادتی اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے گردوں کی صحت متاثر ہوسکتی  ہے۔ 
 آنکھوں کی صحت پر بھی  اثر کرسکتا ہے۔  اعصاب متاثر ہوسکتے ہیں۔ 
ذیابیطس کے مریضوں کی جنسی صحت بگڑسکتی ہے .... ذیابیطس کے مریض مردوں کو ازدواجی تعلقات میں دشواریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 
ذیابیطس کے مریض ادویات کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال ، ضروری پرہیز  ، غذاؤں میں مطلوبہ رد و بدل کے اہتمام ، روازنہ پیدل چلنے اور  اپنے لائف اسٹائل میں بہتری لاکر خود کو کئی دیگر امراض اور پیچیدگیوں سے بچاسکتے ہیں۔


ذیابیطس کی پیچیدگیوں میں گینگرین Gangrene بھی شامل ہے۔ اس مرض میں جسم کے اعضا خصوصا پیروں تک خون کی رسد متاثر ہوجاتی ہے ۔اس کی وجہ سے  پیر کے پٹھے ( Muscles ) بے جان ہونے لگتے ہیں۔ تکلیف زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں پیر کاٹنے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔ 
میں نے (ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی) قدرتی اشیا کے استعمال سے ذیابیطس کے کئی مریضوں میں  فائدوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ قدرتی اشیا استعمال کرنے والے بعض مریضوں کو ذیابیطس میں بہتری کے ساتھ ساتھ جنسی کم زوری ، جسم میں درد،  نیند کے مسائل ،  ہاضمے کی خرابیوں میں بھی بہتری محسوس ہوئی۔

( نوٹ : ذیابیطس یا کسی بھی مرض میں قدرتی اشیا کا استعمال  ڈاکٹر یا حکیم  کے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے۔)


<!....AD>
<!....AD> 


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے