خون میں شوگر کی کمی ۔ کتنی خطرناک؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


خون میں شوگر کی کمی۔کتنی خطرناک ۔۔۔؟ 

How dangerous Low blood sugar is?
Dr. Waqar Yousuf Azeemi

خون میں گلوکوز زیادہ رہنے سے ذیابیطس کے مریضوں کو کئی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم خون میں گلوکوز کی زیادہ کمی   Hypoglycemia بھی کئی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شوگر میں اضافے کے  نقصانات سے آگہی کے ساتھ خون میں شوگر کی کمی کی علامات اور نقصانات سے واقف ہونا ضروری ہے۔ 
خون میں شوگر ( یا گلوکوز ) کی کمی سے شدید کم زوری ہوسکتی ہے ، اس کم زوری سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہوسکتی ہے۔ کندھوں ، گردن یا سر میں شدید درد ہوسکتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے  دھندلاہٹ محسوس ہوسکتی ہے۔ دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے۔  کبھی متلی یا الٹی بھی ہوسکتی ہے۔  
گھبراہٹ ، چڑچڑا پن، سر چکرانے کی شکایت ہوسکتی ہے 


ایسی کوئی بھی صورت ہو تو اندازے لگانے کے بجائے بلڈ شوگر فورا چیک کرلینی چاہئے۔  شوگر کے مریضوں کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ بلڈ شوگر چیک کرنے کا آلہ اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ وقتا فوقتاً بلڈ شوگر خود چیک کرتے رہنا چاہیے۔ تاہم چند مہینوں بعد لیبارٹری سے بھی بند شوگر ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ 
شوگر کے مریض اپنے معالج سے رابطے میں رہیں ۔  ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات باقاعدگی سے لیں ، پرہیز اور ان کی دیگر  ہدایات پر عمل کرتے رہیں ۔ اگر کسی وقت شوگر کم ہوتی ہے تو یہ بات اپنے معالج کو ضرور بتائیں۔ 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


<!....AD>
<!....AD> 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے