زبانی معاہد

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

زبانی معاہدہ

سوال: 

چند سال پہلے میرا سائن بورڈ لکھنے کا اچھا کاروبار تھا۔ میرا یہ کام کمپیوٹر مشینوں کی آمد کی وجہ سے متاثر ہوا۔ میں نے اپنا ایک پلاٹ بیچ کر ایک صاحب کی شراکت میں مختلف مقامات پر سائن بورڈ لگانے کا کام شروع کیا۔ ابتداء میں اس کام میں کامیابی ملی پھر ایک جگہ نسبتاً مہنگی لوکیشن پر بورڈ لگانے کا موقع ملا۔ یہاں بورڈ لگانے کے لیے جب متعلقہ ادارے سے N.O.Cکے لیے رابطہ کیا تو اس ادارے کے ایک اہلکار نے کہا کہ N.O.Cاس شرط پر ملے گی کہ تم لوگ مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرو۔ انہوں نے پیش کش کی کہ اس لوکیشن پر ہونے والے اخراجات میں سے نصف وہ دیں گے اور منافع میں بھی نصف کے حصہ دار ہوں گے۔ میں نے اُن صاحب کے بھروسے پر پلاٹ والوں سے ایگریمنٹ کرکے معاہدے کی رو سے اُنہیں چارلاکھ ایڈوانس ادا کردیے لیکن N.O.Cدلوانے والے صاحب  ہمارے ساتھ زبانی طور پر شریک ہونے کے باوجود N.O.Cنہ دلواسکے اور اپنے حصہ کی رقم بھی نہیں دی۔ جب کئی ماہ تک N.O.Cنہ مل سکا تو میں نے سوچا کہ اس بورڈ کو لگانا کینسل کردیتے ہیں۔ یہ بات میں نے پلاٹ کے مالک کو بتائی تو اس نے مجھے صرف ایک لاکھ روپیہ واپس کیا تین لاکھ خود رکھ لیا۔ اور کہا کہ تاخیر کہ ذمہ داری اس کی نہیں ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہورڈنگ کا کام بند پڑا ہوا ہے اور میں ٹیکسی چلاکر اپنے بال بچوں کے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ رہائش کرائے کے مکان میں ہے۔ براہِ کرم کوئی ایسا وظیفہ تجویز کریں جس کی برکت سے میرے حالات بہتر ہوجائیں۔ 



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

عشاء کی نماز کے بعد 101مرتبہ سورۂ الطلاق کی آیت 2کا آخری حصہ اور تیسری آیت:

وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّـہُ مَخْرَجًا O وَيَرْزُقْہُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ فَهُوَ حَسْبُہُ ۚ اِنَّ اللهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ ۚ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَىْءٍ قَدْرًا O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالی کے حضور دعا کریں۔ یہ عمل چالیس روز یا نوے روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے یارزاق کا ورد کرتے رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے