گھر سے پیسے غائب ہورہے ہیں
سوال:
گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھر سے ہمارے پیسے غائب ہوجاتے ہیں ۔ پہلے تو ہم نے اس بات پر کوئی غور نہیں کیا لیکن جب معاملہ زیادہ بڑھا اور پیسے جو مہینوں میں جاتے تھے وہ ہفتوں میں غائب ہونے لگے تو ہم نے ایک صاحب سے رابطہ کیا ، اُنہوں نے استخارہ کرکے بتایا کہ اوپر کی کسی ہوا کا اثر ہے۔ جس پر انہوں نے نماز کی پابندی کا کہا اور کچھ تعویذ پیسوں کے ساتھ رکھنے کے لیے دیے تاہم مسئلہ حل نہ ہوا اس پریشانی کے وجہ سے ہم نے یہ مکان چھوڑ کر دوسرا مکان کرائے پر لے لیا۔ نئے مکان میں پانچ ماہ تو سکون سے گزرے اس کے بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا ایک بار ہزار کا نوٹ اور دوسری بار پانچسو کا نوٹ غائب ہوگیا اب ایک عد د سونے کی چین کا پتہ نہیں چل رہا ہم سب بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ آپ اس مسئلہ کا کوئی موثر حل بتائیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
اپنے گھر میں تین ماہ تک لوبان کی دھونی دیں۔ اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ کوئی وقت مقرر کرکے مثلاً صبح کا وقت یا عصر ومغرب کے درمیان کا وقت مقررکرلیں ۔ پہلے گیارہ روز بلاناغہ دھونی دی جائے اس کے بعد کوئی سے بھی دو دن مقرر کرکے ہفتہ میں دو روز دھونی دی جائے اور تین ماہ کی مدت پوری کی جائے۔
روزانہ عصر ومغرب کے درمیان بلند آواز سے اکیس مرتبہ :
اَعَوذُ بِکَلِماَتِ اﷲ التَّآ مَّاتِ مِن غَضَبِہٰ وَشَرِّ عِبَادِہٰ وَمِن ھِمَزَاتِ الشِّیِاطِینِ اِن یِحضُرُونَ
پڑھ کر گھر کے چاروں طرف دم کردیں، گھر کے تمام افراد نمک کم سے کم کردیں اور میٹھا زیادہ استعمال کریں ، کھٹاس کا استعمال بالکل نہ کریں اور گوشت کم سے کم استعمال کریں ۔کھانوں میں سبزیاں ،دال چاول ، پھل وغیرہ کا استعمال زیادہ رکھیں۔ آپ کے گھر کے کسی فرد کے ساتھ کوئی طبّی مسئلہ ہوتو وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خوراک استعمال کریں مثلاً اگر کسی کو ذیابیطس ہو تو وہ میٹھی اشیاء کا استعمال نہ کریں البتہ گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں سب اہلِ خانہ کی نیند پوری ہو اگر کسی کو کم خوابی یا بے خوابی کی شکایت ہو تو اس پر فوری توجہ دی جائے۔