سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام تربیتی نشست
سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام مراقبہ ہال گلشن شہباز حیدرآباد میں ایک دو روزہ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حیدرآباد اور قرب و جوار میں واقع مراقبہ ہال کے نگران و منتظمین نے شرکت کی اس تربیتی نشست میں سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا پیغام پیش کیا گیا ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے مختلف سیشنز سے خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے ۔ محترمہ ڈاکٹر سعیدہ شفیق نے حضرت لعل شہباز قلندر اور حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام اور تعلیمات پر مقالہ پڑھا۔
اس تربیتی پروگرام کے لئے مراقبہ ہال گلشن شہباز حیدرآباد کے نگران جناب ممتاز علی اور ان کے ساتھیوں اور مراقبہ ہال برائے خواتین کی نگران آپا منظور اور ان کی رفقا نے بہت اچھی خدمات سرانجام دیں۔ ایسی تربیتی نشستیں ان شاءاللہ جاری رہیں گی ۔اس حوالے سے آئندہ پروگرام ہفتہ اتوار مورخہ 28اور 29 مئی کو مرکزی مراقبہ ہال کراچی میں منعقد ہوگا۔