کراچی میں دو روزہ تربیتی نشست

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

کراچی میں دو روزہ تربیتی نشست

سلسلہ عظیمیہ  کراچی  ٹاون کے ذمہ داروں کے لئے ایک دو روزہ تربیتی نشست سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی زیر سرپرستی  مرکزی مراقبہ ہال کے زیراہتمام ہفتہ اتوار مورخہ 28 اور 29 مئی 2022ء  کراچی  میں منعقد ہوئی ۔ 
اس تربیتی نشست میں حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے پیغامات پیش کئے گئے ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے سلسلہ عظیمیہ کے نصب العین ، پیغام اور تعلیمات کی مختلف جہتوں پر  اظہار خیال کیا ۔
 تربیتی نشست میں آغہ منصور احمد،  سید دلاور علی اور جناب محمد عارف نے شرکا کو مختلف امور کے بارے میں بریفنگزدیں۔  
دوسرے دن پروگرام کے آخری مرحلے میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ، جناب کامران باسط  اور جناب عارف خان کے ساتھ شرکاء،  سلسلہعظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیا قلندر بابا اولیاء کے مزار پر گئے ۔ وہاں فاتحہ خوانی کے بعد قلندر بابا اولیاء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے  اور سلسلہ  عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی صحت  و درازیٔ عمر کےلیے  اللہ تعالٰی سے دعائیں کی گئیں۔
اس حوالے سے آئندہ پروگرام مراقبہ ہال فیصل آباد میں ان شاء اللہ   ہفتہ اتوار 11 اور 12 جون کو منعقد ہوگا۔ 













اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے