سی پی این ای اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے درمیان ایم او یو پر دستخط
دونوں ادارے ریسرچ، تعلیم میں تعاون کریں گے۔
صحافیوں کو لیگل جرنلزم کی تربیت دی جائے گی۔
مفاہمتی یادداشت پر سی پی این ای کے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور وائس چانسلر قاضی خالد علی نے دستخط کیے
کراچی(پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) اورشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء(SZABUL ) کے درمیان صحافیوں کی لیگل جرنلزم ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت(MoU) پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے ریسرچ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے سے نا صرف تعاون کریں گے بلکہ رپورٹرز، اینکرز سمیت شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ کے تبادلے ہوں گے جس سے ملک کے آئین اور قوانین، صحافیوں کی ذمہ داریوں اور حقوق کے بار میں معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جامعہ کے بانی وائس چانسلر جسٹس(ر)قاضی خالد علی کا کہنا تھا کہ سی پی این ای نے ہر دور میں جمہوریت کی بحالی، تعلیم کی اہمیت، آئین اور قانون کی بالادستی اور دیگر امور سے متعلق اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی این ای اور جامعہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ایک تاریخی واقعہ ہے اس جامعہ کے تحت صحافیوں کی تربیت اور استعداد میں اضافہ کے لیے ورکشاپ، سیمینار، لیکچرز، سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ کورسز منعقد کیے جائیں گے جس میں پاکستان کے معروف قانون دان، ججز اور دیگرمعروف شخصیات کو لیکچرز کی دعوت دی جائے گی۔ برطانیہ کی کئی جامعات کے ساتھ بھی اشتراک کیا جارہا ہے لیگل جرنلزم میں بیرونی ممالک سے بھی اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے جنرل سیکریٹری اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نا صرف صحافتی دنیا کے لوگوں کیلئے بلکہ وکلاء کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا، عدالت کی رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرز کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس معاہدے کے لیے کام کرنے پر جسٹس(ر) قاخی خالد علی اور ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی کاوشوں کو سراہا۔ سی پی این ای کی اسکل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ایونٹ ہے پہلی بار پاکستان ایڈیٹرز کی تنظیم نے کسی تعلیمی ادارے کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، سب ایڈیٹر، رپورٹر اور دیگر صحافیوں کے لیے ایسے پلیٹ فارم انتہائی ضروری ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ صحافیوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے اس معاہدے کو تعلیمی میدان میں عملی شکل بھی ملے گی، ان کورسز کے ذریعہ صحافیوں کو اپنے حقوق سے بہتر طور پر آگاہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے سی پی این ای اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔ سی پی این ای کے نائب صدر اور سندھ کمیٹی کے چیرمین عامر محمود نے کہا کہ اس جامعہ کا قیام صوبے سندھ کے لیے باعث فخر ہے، جامعہ اور سی پی این ای کے اشتراک سے صحافت کو فائدہ ہوگا۔ سی پی این کے رکن قاضی اسد عابد نے لیگل جرنلزم کی تعلیم کے لیے اس مفاہمت کو خوش آئند قرار دیا۔ جامعہ کے رجسٹرار سید شرف علی نے اس مفاہمت کی یادداشت کے چیدہ چیدہ نقات حاضرین کے سامنے پیش کیے۔ سی پی این سی کے اس موقع پر سی پی این ای کی ذیلی کمیٹی اسکل اینڈ ڈیویلپمنٹ کے سربراہ وقار یوسف عظیمی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر قاضی خالد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس پر گواہوں کی حیثیت سے سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجاز الحق اور جامعہ کے رجسٹرار سید شرف علی نے دستخط کیے ۔ تقریب کی نظامت کی فرائض جامعہ کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عامر بشیر نے ادا کیے۔تقریب میں سی پی این ای کی جانب سے اعجازالحق، قاضی اسد عابد، عامر محمود، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، ڈاکٹر جبار خٹک، غلام نبی چانڈیو، حامد حسین عابدی، فیصل شاہجہاں، محمد شبیر چوہدری، طاہر نجمی، عبدالخالق علی، عارف بلوچ، احمد اقبال بلوچ، عبدالرحمن منگریو، شیر محمد کھاوڑ، بشیر احمد میمن اور زاہدہ عباسی نے شرکت کی۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Legal journalism: MoU signed between CPNE and SZABUL
SZABUL’s Vice Chancellor Justice (retd) Qazi Khalid and CPNE’s Chairman of Skill Development Committee Dr Waqar Yousaf Azeemi sign the MoU between CPNE and SZABUL. Registrar SZABUL Syed Sharf Ali, CPNE Secretary General Aijazul Haque and other CPNE members are also present.
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
KARACHI: The Council of Pakistan Newspaper Editors (CPNE) and Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto University of Law (SZABUL) have signed a memorandum of understanding (MoU) for training of journalists in legal journalism.
According to the MoU, the two will cooperate in the fields of research and education as well as exchange reporters, anchors and students.
The founding Vice-Chancellor of SZABUL Qazi Khalid Ali lauded CPNE’s role for the restoration of democracy. He termed the signing of the MoU a historic moment.
The university will hold workshops, seminars and certificate and diploma courses for training and capacity building of journalists.
CPNE General Secretary Aijazul Haque said that the programme will increase the capacity of court reporters. He added that such programmes will not only prove to be beneficial for journalists but for the legal fraternity as well.
Aijazul Haque appreciated the efforts of Justice (retd) Qazi Khalid Ali and Dr Waqar Yousaf Azeemi for their efforts to make the MoU a reality.
Chairman of CPNE’s Skill Development Committee Dr Waqar Yousaf Azeemi said that this was the first time that CPNE has signed an MoU with an educational institution.
Vice-President of CPNE and Chairman of its Sindh committee Amir Mehmood said the establishment of the university was an honour for the province.
The chairman of the Skill Development Committee of CPNE Dr Waqar Yousaf Azeemi and the Vice-Chancellor of the university Qazi Khalid signed the MoU, while CPNE Secretary General Aijazul Haque and Registrar of SZABUL Syed Sharf Ali signed as witnesses of the MoU.
Published Date January 13th, 2017.
Source:
- Express Daily Epaper
- Express Daily (Picture) Epaper
- Daily Pakistan
- Pakistan Observer
- Daily Nawa-e Waqt
- Daily Jang Karachi
- The Express Tribune
- Geo URDU
- Urdu Point