روحانی ورکشاپ 2017

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



روحانی ورکشاپ 2017ء

روحانی ورثہ اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟

اولیاءاللہ نے انسانیت کے احترام کی تلقین کی ہے : خواجہ شمس الدین عظیمی

تصوف کی تعلیمات انسان کو سکون اور تحفظ عطا کرتی ہیں : ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


کراچی(اسٹاف رپورٹ)
معاشی دباؤ اور خاندانی نظام کمزور کرنے سے لوگوں کی بڑی تعداد خوف اور ڈیپریشن میں مبتلا ہے۔ دنیا میں موجود لوگ سکون اور تحفظ کی تلاش میں ہیں۔ تصوف کی تعلیمات انسان کو سکون اور تحفظ عطا کرتی ہیں۔ یہ نکات سلسلہ عظیمیہ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی روحانی تربیتی نشست میں زیر مطالعہ رہے۔ اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ خواجہ شمس الدین عظیمی نے کہا کہ اولیاءاللہ نے انسانوں کو توحید کی دعوت دی، اللہ کی عبادت کی طرف بلایا اورانسانوں کو دوسرے انسانوں کا احترام کرنے اور دوسروں کے حقوق کی نگہداشت کی تلقین کی۔قوانین قدرت اور فطرت کے اصولوں کی پاسداری کی جائے ۔ ورکشاپ کے آرگنائزر ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کی تعلیمات انسانوں کو سکون کی راہوں سے روشناس کراتی ہیں۔ انہوں نے کہا جدید علوم اور روحانی علوم دونوں کی تحصیل ضروری ہے۔ سلسلہ عظیمیہ کے زیرِ اہتمام سالانہ تربیتی اجتماع میں اس سال کا موضوع ” روحانی ورثہ اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟“ اس علمی نشست میں پاکستان کے مختلف شہروں اور امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ، یورپ، روس ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دیگر ممالک سے ایک ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔اس علمی اجتماع سے معروف دانشور اور مصنف ڈاکٹر راشد متین اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سابق انسٹرکٹر برگیڈیئر (ر)شیر شاہ نے بھی خطاب کیا۔


Published Date: 28 January 2017 

Source: 








اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے