ڈیم بنائیں ، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



ڈیم بنائیں ، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں

سن2025 میں پاکستان میں خشک سالی  کی وجہ سے قحط کا خدشہ ہے 

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ   پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے



وزیراعظم پاکستان، عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم  سے اہم خطاب کیا۔ 
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ   پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان کاقرضہ 10سال پہلے6ہزارارب روپےتھا، جو اب 30ہزار ارب پر پہنچ چکا ہے ۔ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی  کی وجہ سے قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی۔ 

عمران خان نے کہا کہ  میں یقین دلاتاہوں کہ قوم کےپیسےکی خودحفاظت کروں گا۔





قارئین کرام ! 
بدعنوانی، نااہلی، کرپشن کی وجہ سے قومی معیشت  کی خرابی، ملک میں پانی کی مسلسل کمی  اور  بعض دیگر وجوہات سے شدید بحران جنم لے رہے ہیں۔ 
پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا بہت بوجھ ہے،    ایسے میں  پاکستان کے عوام اور حکومت کو مل کر ملک کی معیشت کو سنبھالا دینا ہوگا، پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز کی تعمیر شروع کرنا ہوگی۔  




ماضی میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکمران عوام سے ’’قرض اتارو ملک سنوارو‘‘ اور دیگر عنوانات سے   تعاون کی اپیلیں کرتے  رہے ہیں، عوام ان مواقع پر بھی آگے آئے  لیکن بعض اقدامات نے عوامی اعتماد کو شدید ضرب پہنچائی۔ پاکستان کے عوام آج بھی اپنے وطن کے لیے ہر قسم کے ایثار اور قربانیوں کے لیے تیار ہیں۔  خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت  عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔  عام آدمی یہ سمجھ رہا ہے کہ اب قومی خزانے کو  ذاتی جاگیر نہیں سمجھا جائے گا۔ عوام کے ٹیکسز اور عطیات کا ایک ایک پیسہ قوم کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوگا۔ میری دعا  ہے کہ عمران خان حکومت پر عوام کا یہ اعتماد قائم رہے۔ آمین 


آئیں....! ہم سب مل کر اپنا ملک بہتر بنائیں ، ڈیم بنائیں ، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے