روزنامہ قومی اخبار کے بانی الیاس شاکر۔ 1952-2018

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



روزنامہ قومی اخبار کے بانی الیاس شاکر

1952-2018

صحافی الیاس شاکر نےاکتوبر 1988ء میں  انتہائی محدود وسائل میں کراچی سے روزنامہ قومی اخبار کا اجراء کیا۔ اس سے قبل وہ روزنامہ نوائے وقت کراچی میں سینئر رپورٹر تھے۔ اس دور میں اخبار کے لیے ڈیکلریشن کا حصول بہت مشکل تھا۔ ایک اخبار میں کام کرنے والے صحافی کے لیے کسی وسائل کے بغیر  اپنا ذاتی اخبار شائع کرنا  اس سے بھی مشکل تھا۔ بہرحال الیاس شاکر نے ان کاموں کا بیڑہ اٹھایا اور محض چند برسوں میں  قومی اخبار کو قارئین میں مقبول اور مالی طور پر مستحکم ادارہ بنا کر ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

الیاس شاکر عزم و ہمت کا پیکر، ایک نڈر اور بےباک فرد، حالات کے اتار چڑھاؤ کے ایک اچھے شاہد اور تجزیہ کار، سیاسی و سماجی کئی جہتوں کو پیش نظر رکھنے والے صحافی، پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل ایڈیٹر، ایک کامیاب پبلشر اور ایک اچھے دوست تھے۔ الیاس شاکر کے قائم کردہ ادارے میں کئی نئے صحافیوں نے تربیت حاصل کی اور اب وہ ملک کے مختلف اشاعتی و نشریاتی اداروں میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح قومی اخبار نے پاکستان میں صحافت کے لیے ایک اچھی نرسری کے فرائض بھی سرانجامدیے۔
الیاس شاکر ایک خوش مزاج، حاضر جواب اور بزلہ سنج فرد تھے۔ اپنی زندگی کے آخری برس میں چند ماہ کی علالت کے دوران بھی ان کی خوش مزاجی برقرار رہی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم الیاس شاکر کی مغفرت ہو۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔ ان کے اہل خانہ، دفتر کے ساتھیوں، دوستوں اور سب متعلقین کو صبر جمیل عطا ہو۔ آمین
قارئین سے مرحوم الیاس شاکر کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے