سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا یومِ پیدائش
بابا گرو نانک کا یومِ پیدائش سکھ برادری کو اور سب عقیدت مندوں کو مبارک ہو
سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی اپریل 1469 عیسوی کو پاکستان کے ضلع شیخوپورہ کے ایک گاؤں جسے اب ننکانہ صاحب کہا جاتا ہے، میں پیدا ہوئے۔ ہندی قمری کلینڈر بکرمی کے حساب کے ان کی پیدائش کا دن کارتک کے مہینے کی پُورنیما (پورے چاند کی رات) ہے۔ اس مناسبت سے اس سال 2018ء میں گروناک کا 549 واں جنم دن کی تاریخ 23 نومبر کو منایا گیا۔ اس دن کو گرو نانک گرپورب المعروف گرو نانک جینتی یا گُرو نانک پرکاش اُتسو (روشن تہوار) بھی کہاجاتا ہے، یہ سکھ مذہب کا مقدس ترین تہوار ہے۔ اس تہوار میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سے ہزاروں سکھ پاکستان آتے ہیں ۔<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
صوفی بزرگ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے اپنی شاعری کے ذریعے پنجابی زبان کو عافانہ کلام کا ایک بڑا ذخیرہ عطا کیا ہے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گُرو نانک نے بابا فرید کے کئی اشعار اپنی کتاب ’’گرو گرنتھ صاحب ‘‘میں شامل کیے ہیں۔ حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی بابا گرونانک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔