ساس کے دل میں دشمنی کیسے ختم ہو....؟
سوال:
میری شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں۔ میرے دو بچے ہیں۔ بیٹا چار سال کا اور بیٹی دو سال کی ہے۔ شادی کے بعد کچھ عرصہ تک تو میرے شوہر میرے ساتھ بہت اچھے رہے مگر پھر اپنی والدہ کے کہنے میں آکر میرے ساتھ زیادتیاں کرنے لگے۔میری ساس نے مجھے دل سے اپنی بہو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ اب تو حال یہ ہوگیا ہے کہ وہ میرے شوہر سے کہتی ہیں کہ تم دوسری شادی کرلو۔ صرف کہتی ہی نہیں بلکہ انہیں لڑکیاں بھی بتاتی ہیں کہ فلاں سے شادی کرلو۔
ڈیڑھ سال پہلے انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تم نوکری چھوڑ دو۔ شوہر کی نوکری نہ ہونے کی وجہ سے اب میرے بھائی گھر کا خرچ چلانے کے لیے ہر ماہ رقم بھجوارہے ہیں۔ میری ساس اپنے بیٹے سے کہتی ہیں کہ تم ہرگز نوکری مت کرنا۔ میں دیکھتی ہوں کہ اس کے بھائی کب تک اس کا خرچ اُٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب خرچ ملنا بند ہوا تو وہ مجھے میکے واپس بھجوادیں گی۔
کوئی کام نہ کرنے کی وجہ سے میرے شوہر زیادہ وقت یا تو گھر میں ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں یا پھر اپنے دوستوں میں رہتےہیں۔
چند روز پہلے میرا ایک سوٹ غائب ہوگیا تھا جو بعد میں مجھے واشنگ مشین کے پاس رکھا ہو امل گیا لیکن اس پر کئی جگہ خون کے دھبے لگے ہوئے تھے۔ میں نے کام والی ماسی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ سوٹ میری ساس نے وہاں رکھا ہے۔ میں نے یہ سوٹ مسجد بھجواکر پتہ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ اس سوٹ کے ذریعہ جادو کروایا گیا ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ میری ساس کے دل سے میری دشمنی ختم ہوجائے اور وہ مجھ سے شفقت کے ساتھ پیش آئیں۔ میں ان کی خدمت گزار بن کر رہنا چاہتی ہوں لیکن وہ ناصرف یہ کہ میرے خلاف ہر وقت اپنے بیٹے کے کان بھرتی رہتی ہیں بلکہ اب انہوں نے مجھ پر جادو ٹونہ بھی شروع کروادیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر میرے ساتھ محبت پیار سے رہیں اور ہم مہذب لوگوں کی طرح باہمی احترام کے ماحول میں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرسکیں۔
<!....ADV>
<!....ADV>
جواب:
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی ساس کو اور آپ کے شوہر کو آپ کی قدر کرنے اور آپ کے ساتھ احترام ومحبت کے ساتھ پیش آنے کی توفیق عطا ہو۔ آمین!اپنی ساس کی جو باتیں آپ نے بیان کی ہیں ان پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شدید احساس محرومی اور احساسِ کمتری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو خودداری اور عزت واحترام سے زندگی بسر کرنے کی تربیت بھی نہیں دی۔ اس مزاج کے لوگ جسے کمزور پاتے ہیں اُس کے سامنے بلاوجہ بھی شیر بن جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے سے کمزور شخص کو تکلیف پہنچا کر ، اس کی عزتِ نفس کو مجروح کرکے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔
اپنے بیٹے کو دوسری شادی کی ترغیب دینا دراصل اسی ذہنیت کی عکاسی ہے۔ ان کا اصل مقصد اپنے بیٹے کی دوسری شادی کروانا نہیں بلکہ اپنی بہو کو مسلسل ذہنی اذیّت سے دوچار رکھنا ہے۔
جس طرح بعض لوگ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں اسی طرح بعض لوگ کسی روحانی مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ آپ کی ساس کی علامات ان کے وجود کو لاحق کچھ روحانی امراض کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ یہ روحانی امراض پست ہمتی، نفس کے غلبہ اور شیطان کے حاوی ہوجانے کے باعث لاحق ہوجاتے ہیں۔آپ شر سے بچنا چاہتی ہیں تو اپنی ساس کو لاحق روحانی بیماریوں سے شفا ملنے کی دعاکیجیے۔
رات سونے سے پہلے 101مرتبہ سورہ بنی اسرائیل (17)کی آیت 53
وَقُلْ لِّعِبَادِىْ يَقُوْلُوا الَّتِىْ هِىَ اَحْسَنُ ۚ
اِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُ بَيْنَـهُـمْ ۚ اِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِيْنًا O
اِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُ بَيْنَـهُـمْ ۚ اِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِيْنًا O
یہ عمل کم از کم نوے روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔
گھر میں زیادہ تر سفید رنگ کا لباس پہنا کریں۔ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ
أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
پڑھ لیا کریں۔حسبِ استطاعت صدقہ بھی کردیں۔