ہندو برادری کو دیوالی مبارک

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


ہندو برادری کو دیوالی مبارک


ہندو برادری  بکرمی کلینڈر کے مطابق کارتک   یا کتک کے مہینے(وسط اکتوبر  تا وسط نومبر) میں  اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔  دیوالی سنسکرت زبان کے لفظ ’’دیپاولی ‘‘ (दीपावली)کی تبدیل شدہ شکل ہے۔  دیپاولی کا مطلب ہے  چراغوں کی قطار ۔    اس مناسبت سے دیوالی میں دیئے روشن کیے جاتے ہیں۔  بچے اس موقع پر آتش بازی کرتے ہیں،  پٹاخے اور پھلجھڑیاں جلاتے ہیں۔  خواتین گھروں کے دروازوں پر انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر رنگولی سجاتی ہیں، نئے کپڑے پہنے جاتے ہیں، مختلف پکوان بنتے ہیں، ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ رشتوں میں کڑواہٹ اگر ہے تو ختم ہوجائے۔پاکستان میں  ہندومت کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیوالی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائی جاتی ہیں۔
ہندو برادری کو  دیوالی مبارک ہو

<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے