کاروبار کے لیے استخارہ کیسے کیا جائے؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

کاروبار کے لیے استخارہ کیسے کیا جائے....؟

سوال: 
میں گزشتہ 20 سال سے روحانی ڈائجسٹ کی قاریہ ہوں ۔ اس عرصے میں مختلف مسائل درپیش آئے ۔ روحانی ڈائجسٹ نے ایک شفیق استاد اور فکری رہنما کی طرح ہماری مدد کی۔ اب ایک بار پھر ہم دوراہے پر کھڑے ہیں جس میں ہمیں رہنمائی درکار ہے۔ میرے شوہر  ایک نجی بینک میں کافی عرصے سے ملازمت کررہے تھے۔اس ادارے نے میرے شوہر کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے ساتھ ایک بڑی رقم کی آفر کی۔ میرے شوہر نے اسے ایک اچھی آپرچیونٹی خیال کرتے ہوئے قبول کرلیا۔   
ہمارے ایک عزیز کا اسکریپ کا کاروبار ہے، انہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ اُن کے کاروبار میں اگر ہم ایک بڑی رقم انویسٹ کردیں تو ایک بھاری منافع ہمیں ماہوار ملتا رہے گا۔برائے کرم استخارہ کے ذریعے ہماری رہنمائی فرمائیں کہ اس کاروبار میں پیسہ لگانا مناسب رہے گا یا نہیں۔

<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>

جواب:

 محترم بہن ! کسی بھی کاروبار میں چھوٹی یا بڑی انویسٹمنٹ سے قبل  یہ ضروری ہے کہ اس کاروبار کے  معاملات،  اس میں اُتار چڑھاؤ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جائیں۔ 
کوئی بھی کاروبار ، سال کے بارہ مہینے ایک جیسا نہیں رہتا، اس میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ کسی کے سبز باغات دکھانے  پر آپ کا اپنی زندگی بھر کی کمائی کو داؤ پر لگانا مناسب نہیں۔  اپنے شوہر سے کہیں  کہ وہ اس کاروبار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے بعدہی  کوئی فیصلہ کریں۔ میرے علم میں ایسے کئی واقعات ہیں جن میں ماہانہ یا سہ ماہی منافع کے لالچ میں آکر کسی پرائیوٹ بزنس میں سرمایہ کاری کی گئی۔چند ماہ تک تو منافع کے نام پر کچھ رقم ملتی رہی پھر اپنے ہاں سرمایہ لگوانے والے نے کہہ دیا کہ جناب کاروبار میں بڑا نقصان ہوگیا ہے۔ اب منافع نہیں دیا جاسکتا اور انویسٹ کی ہوئی رقم بھی نقصان میں چلی گئی۔ 
آپ کے شوہر کو حکومتی اداروں سے منظور شدہ کسی معتبر مالیاتی ادارے کے ذریعے انویسٹمنٹ کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔
اگر کسی کام کے لیے استخارہ کرنا چاہیں تو اوّل وقت عشاء کی نماز پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ :

یَاخَبِیْرُ اُخْبِرْنِی



پڑھیں اور بات کی بغیر کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ سوجائیں۔ ان شاء اللہ خواب میں اشارہ ہوجائے گا۔ 



اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے