اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے - 5

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے 

(حصہ پنجم )


سچے اور واضح خواب دیکھنے کے لئے  آزمودہ مشقیں (2)


 مشق 4


  
بیدار ہونے پر دیکھے گئے خواب  یاد نہ آتےہوں یا  ارادی طور پر غنودگی کی کیفیت اختیار  کرنا مشکل لگ رہا ہو تو چوتھی مشق  پر عمل کیا جاسکتا 
ہے جسے   Wake-Back-to-Bed یا   مختصراً  WBTB  کہا جاتا ہے۔ 
  جب ہم گہری نیند کی طرف جاتے ہیں تو اس دورانیے کو REM Sleep کا مرحلہ کہا جاتا  ہے۔  یہ مرحلہ ہر 90 منٹ کے دورانئیے کا ہوتا ہے۔  یعنی 45 منٹ  خواب کی کیفیت میں جانے میں لگتے ہیں اور 45 منٹ واپس آنے میں،   روزانہ اپنے بیدار ہونے کا معمول کا وقت  نوٹ کرلیں اور ٹھیک اس سے 45 منٹ پہلے کا الارم کلاک سیٹ کرکے بستر کے قریب رکھ لیں۔   



جب صبح  معمول کے وقت  سے 45 منٹ پہلے الارم  بجے تو جاگنے کے بارے میں سوچنے کی کوشش نہ کریں، نہ ہی  بستر سے باہر نکلیں  بلکہ غنودگی کی کیفیت اختیار  کرنے والی مشق (مشق نمبر3) پر عمل کرتے ہوئے  خواب کو یاد کرنے کی کوشش کیجئے کہ چند منٹ پہلے خواب میں کیا ہوا تھا۔


<!....ADV>
<!....ADV>



 مشق 5

کوشش کریں کہ تفصیلات پر توجہ دیں ،  جب ہم خواب میں تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتے  ہیں تو خواب دھندلانا شروع ہوجاتے ہیں اور خواب کی بہت سی معلومات فراموش  ہوجاتی ہیں۔ چنانچہ  دوران خواب جو کچھ دیکھیں اسے غور اور توجہ کے ساتھ دیکھنے کی کوشش کریں،  اور ہر یک تفصیل کو ڈائری میں نوٹ کریں۔ آپ سوچیں  گے خواب میں کسی چیز کو تفصیل سے دیکھنا کیونکر ممکن ہے۔

   ماہرین کے مطابق   اگر ہم اصل زندگی میں یعنی بیداری میں لوگوں ، چیزوں  اور باتوں کو غور اور توجہ کے  ساتھ دیکھنے کی کوشش  اور پریکٹس کرتے ہیں، تو خواب میں چیزوں کو تفصیل سے دیکھتے کے  امکانات  بڑھ جاتے ہیں۔ 


 مشق 6



اوپر دی ہوئی مشقیں بیداری کے بعد کی تھیں. 
 یہ مشق سونے سے پہلے کی ہے۔ 
خواب پر ریسرچ کرنے والے ماہرین کے مطابق سونے کے لیے بستر پر لیٹے ہوئے بھی اپنے دماغ  کے ایک حصہ کو مشاہدے کے لئے بیدار رکھیں۔ دماغ کا یہ حصہ بھی نیند  کی طرف آنا چاہتا ہے۔ اس حصے کے سونے سے خواب کے مشاہدات  طاقِ نسیاں میں چلے جاتے ہیں۔
 اس عزم کے ساتھ  بستر پر لیٹیں کہ آج  خواب کو یاد رکھیں گے۔ مسلسل کوشش سے آپ خواب میں اپنی شعوری   آنکھ  بیدار رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


(جاری ہے)

[ سچے اور  واضح خواب دیکھنے کے لئے  دوسرا مرحلہ ۔ اگلے حصے میں ملاحظہ کیجیے]


اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے