شادی شدہ مردوں کی بعض جسمانی کمزوریاں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


شادی شدہ مردوں کی بعض جسمانی کمزوریاں

تقاضوں کو ٹھیک طرح تکمیل نہ ہونا جذباتی عدم آسودگی، ذہنی دباؤ، جسمانی تکان کا سبب بن سکتا ہے


سوال:

 میری شادی کو پانچ سال ہوچکے ہیں۔  شروع کے چند ماہ تو کچھ ٹھیک گزرے اس کے بعد مجھے رفتہ رفتہ کمزوریوں کا سامنا رہنے لگا۔ ہم دونوں کی شادی ہماری مرضی سے ہی طے کی گئی تھی۔ اللہ کا بڑا کرم ہے ہمارے گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں، میرا کاروبار بھی ماشاء اللہ بہت اچھا ہے۔ میرے والدین بھی  بہت نیک طبیعت اور رحمدل ہیں ، اپنی بہو کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود میری بیوی کا رویہ  میرے ساتھ بالکل اچھا نہیں۔ غصہ ہمیشہ اس کی ناک پر رہتا ہے۔ میری ہر بات کا اُلٹا جواب دیتی ہے۔ میں اسے خوش رکھنے کے لیے  باہر لے جاتا رہتا ہوں، اس کے لیے تحفے تحائف لاتا ہوں لیکن وہ مجھ سے خوش نہیں۔


محترم ڈاکٹر صاحب....! اصل مسئلہ یہ ہے کہ  میں  تنہائی کے لمحوں میں اس کا بھرپور ساتھ نہیں دے پاتا ہوں۔  اس مسلسل تشنگی نے میری بیوی کو چڑچڑا اور اُداس بنادیا ہے۔   میں خلوت کے لمحات میں اپنی شریک حیات کو مطمئن نہیں کرپاتا اور جلد ہی یہ لمحات ختم ہوجاتے ہیں۔ صرف ایک اس مسئلے کی بناء پر میری پوری زندگی داؤ پر لگی ہے۔


<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

فطری تقاضوں کی تکمیل کرتے اچھے ازدواجی تعلقات، میاں بیوی کے درمیان خوشیوں میں اضافے، آسودگی اور اطمینان کا زریعہ بنتے ہیں۔ کسی وجہ سے ان تعلقات میں دشواری آنا یا تقاضوں کو ٹھیک طرح تکمیل نہ ہونا جذباتی عدم آسودگی، ذہنی دباؤ، جسمانی تکان کا سبب بن سکتا ہے۔ جن مردوں کو اس قسم کی کمزوری کا سامنا ہو انہیں اپنے مناسب طبی علاج پر توجہ دینی چاہیے۔


کئی مرد ازدواجی تعلقات کے لحاظ سے کمزور ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے مرد اپنی کمزوری کو تسلیم کرنے کے بجائے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور گھر میں اپنی بیوی کے سامنے جابرانہ رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔
دوسری طرف ایسی کمزوریوں میں مبتلا  کچھ مرد مزید اعصابی دباؤ، احساس کمتری اور ناکامی کے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ایسی کمزوریوں کو انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے ایک ذہنی یا جسمانی کمزوری سمجھ کر اس کے مناسب علاج پر توجہ دینی چاہیے۔
ازدواجی تعلقات کے دوران وقت کی کمی کے ازالے کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ مفید ہے۔ اسے اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کرلیجیے۔

سنگھاڑا خشک اور چنیا گوند چھ گرام،
تال مکھانہ، ثعلب مصری ہر ایک چار گرام، 
مازو اور مصطگی تین تین  گرام، مصری  ہموزن۔
سب اجزاء کو گرائینڈر کرکے  سفوف بنا لیا جائے۔
چھ گرام سفوف روزانہ سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ لیا جائے۔





اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے