اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے - 4

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے 

(حصہ چہارم )


سچے واضح خواب دیکھنے کے لئے  آزمودہ مشقیں

علم خواب کے مغربی ماہریں بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص لیوسڈ خواب دیکھتا ہے۔ ایسا خواب دیکھنے والے کے خواب واضح ہوتے ہیں اور اسے خواب  یاد بھی رہتے ہیں ۔جو لوگ اپنے خواب کو واضح دیکھنا چاہتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ وہ انہیں  یاد رہے اور وہ مرضی کے خواب دیکھ سکیں ، ان 
کےلیے ماہرین نے چند مشقیں تجویز کی ہیں۔ 

پہلا مرحلہ:   خواب سے جُڑنا




 مشق 1


  
پہلے  دیکھے گئے خواب کو دوبارہ دیکھنے کی کوشش کرنا ہوگی۔اس کے لیے  کئی لوگ اپنی ڈائری میں خواب نوٹ کرلیتے ہیں۔ جیسے ہی آپ خواب سے بیدار ہوں تو خواب کی یاد رہ جانے والی باتوں کو کہیں درج کرلیجیے۔ چاہے آپ رات کے کسی بھی پہر میں ہی کیوں نہ بیدار ہوں۔  مشق کرتے ہوئے آپ کو روزانہ دیکھے جانے والے خواب کو کہیں درج کرنا ہوگا۔  خواب کی  ہر باریک سے باریک بات نوٹ کرنی ہوگی۔ 

یہ بھی کوشش کیجیے کہ آپ کا خواب جہاں ختم ہو، دوبارہ نیند لینے سے پہلے اس کے آگے کے واقعے کا تصور کرتے ہوئے سوجائیے۔  کچھ دنوں یا مہینوں کی مشق کے بعد آپ کو محسوس ہوگا کہ دوران خواب   آپ کی توجہ بڑھتی جارہی ہے .  اس مشق کی وجہ سے بعد میں آپ خواب خود تخلیق کرنے کے قابل ہوجائیں گے یا پھر دکھائی دینے والے خوابوں پر قابو پاسکیں گے۔

<!....ADV>
<!....ADV>


 مشق 2


جب آپ نیند سے بیدار ہوں تو خواب کو مکمل طور پر یاد رکھنے کی کوشش کیجیے پھر جب دوبارہ سونے جائیں تو خود کو یقین دلائیں کہ آپ اب دیکھے جانے والے خواب میں یہ  یاد رکھیں گے کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔   اگلے مرحلہ میں تصور کیجیے کہ آپ پچھلے دیکھے گئے خواب میں وہاں ہیں جہاں سے آپ بیدار ہوئے تھے ۔ ذہن کو اس وقت تک اس خیال میں رکھیے جب تک آپ  نیند کی آغوش میں نہ چلےجائیں۔



 مشق 3



ایک طریقہ اور بھی ہے جسے غنودگی کی کیفیت میں ہی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کسی صبح اپنے معمول کے وقت سے خاصا  پہلے جاگ گئے ہیں تو دوبارہ سونے کے بجائے آدھے گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ دیر تک خود کو جگائے رکھیے لیکن غنودگی کی حالت میں یعنی نہ تو آپ مکمل طور پر جاگ رہے ہوں اور نہ ہی سو رہے ہیں۔ اس طرح آپ خواب میں بھی ہوں گے اور شعور بھی کام کررہا ہوگا۔ 





(جاری ہے)

[ سچے اور  واضح خواب دیکھنے کے لئے  آزمودہ مشقیں  کا دوسرا مرحلہ ۔ اگلے حصے میں ملاحظہ کیجیے]


اپنے خواب اپنی مرضی کے مطابق دیکھیے 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے