ڈپریشن سے نجات کے لیے مراقبہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


ڈپریشن سے نجات کے لیے مراقبہ


  آج کی اس مصروف اور مشینی زندگی میں ہر انسان کسی نہ کسی مسئلے میں الجھا نظرآتا ہے۔ 
اکثر لوگ ذہنی دباؤ یا مایوسی میں مبتلا ہیں، یا خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں....؟
خوشی اور غم زندگی کا حصہ ہیں ۔ کسی وقت ہم خوش ہوتے ہیں تو کبھی افسردہ ہوتے ہیں ۔  پریشانی انسان  کے معمولات پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ ڈپریشن انسان کے احساسات پر اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس کے پورے جسم پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ 

<!....ADV>
<!....ADV>

ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے مراقبہ سے مدد لی جاسکتی ہے
میڈیٹیشن کی ان مشقوں کے لیے روزانہ چند منٹ نکالنے ہوں گے۔ یہ مشقیں آپ کو تازہ دمکردیں گی۔
پرسکون جگہ کا انتخاب کیجئے

مراقبہ کے لئے  ایسی پر سکون جگہ کا انتخاب کیجیے جہاں آپ بغیر کسی مداخلت کے یہ مشق کر سکیں۔شروع میں بہت سی چیزیں آپ کی توجہ ہٹائیں گی جیسے گاڑیوں کا شور،پرندوں کی آوازیا لوگوں کی باتیں۔
بہتر یہ ہے کہ آس پاس موجود بجلی کے آلات اور سیل فون بند کردیں اور کمرہ بند کرلیں۔
جب آپ مراقبے کے عادی ہو جائیں گے توکہیں بھی یہ مشق کرسکتےہیں۔

آرام دہ انداز میں بیٹھیں


 میڈیٹیشن لیٹ کر ،بیٹھ کریا چلتے ہوئے کسی طرح بھی کیا جا سکتا ہے۔لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ آرام دہ حالت میںہوں۔
 آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اگر آپ اس میں تکلیف محسوس کرتے ہیں توکسی گدی یا کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔

سانس کو کنٹرول کیجیے

*.... مراقبے میں آپ کو سانس پر کنٹرول کرنا ہے کیوں کہ گہرے سانس جسم اور ذہن کو سکون دیتے ہیں۔پرتاثیر مراقبہ وہی ہے جس میں آپ کی پوری توجہ سانس پر ہو۔
*.... ناک کے ذریعے سانس اندرلیں اورباہر نکالیں۔منہ بند رکھیں لیکن پرسکون انداز میں رہیں۔سانس کی آوازیں سنیں۔گہرے سانس لیں۔اپنا ہاتھ پیٹ پر رکھیں اور سانس کو محسوس کریں۔ایک ہی وقفہ کے ساتھ سانس لیتے رہیں۔
*.... سانس کو کنٹرول کرنے سے آپ سانس آہستہ لیں گے اور اس طرح پھیپڑوں میں زیادہ آکسیجن بھرے گی۔گہرے سانس آپ کے اوپری دھڑ یعنی کندھوں،گردن اورسینے کوسکون بخشیں گے۔

کسی چیز پر توجہ مرکوز رکھیں

کسی چیز پر توجہ دینا  مراقبے کا اہم حصہ ہے۔مقصد صرف ذہن سے اس سوچ کو دور کرنا ہے جو دباؤ کا باعث ہے۔بعض لوگ کسی چیز ،تصویر،سانس یا سادہ اسکرین کو بھی توجہ کا مرکز بناتے ہیں۔مراقبے کے وقت آپ کا ذہن بھٹک بھی جاتا ہے اور یہ اکثر ہوتا ہے۔اگر ایسا ہو تو اپنی سوچ کو واپس اس نکتے پر لے آئیں جہاں سے آپ نے مراقبے کا آغاز کیا تھا۔یعنی اپنی سانس یا شے پر۔

ذکر میں مشغول ہو جائیں

ذکر بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے۔آپ بلند آواز یاآہستگی سے ذکر کرسکتے ہیں۔حمدوثنا کریں،نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔
صبح کے آغاز پر یا رات کو سونے سے پہلے کچھ دیر کے لئے ذکر میں مشغول ہو جائیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے