پودینہ - الرجی سے شفا دیتا ہے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



پودینہ.... الرجی سے شفا دیتا ہے



پودینہ ہمارے کئی کھانوں  سلاد اور مشروبات میں خوشبودار اور ذائقے کے لیے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ پودینہ جسے عربی زبان میں نعنا ع کہتے ہیں ہاضمہ میں مددگار ہونے کی وجہ سے پودینہ کئی نسخوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کئی امراض میں بطور دوا بھی استعمال ہوتا ہے۔
پودینہ کئی جلدی امراض مثلاً خارش، کیل مہاسوں کے لیے مفید ہے۔ پودینہ کی ایک اہم افادیت یہ ہے کہ اس کا استعمال الرجی سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ سینے اور سانس کی بعض بیماریوں میں پودینے کا استعمال مفید ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے لیے پودینہ اور لہسن کی چٹنی ی کو مفید بتایا جاتا ہے۔ پودینہ کا جوشاندہ ہائی بلڈ پریشر میں مفید بتایا جاتا ہے۔
<!....ADV>
<!....ADV> 
تازہ پودینہ کی پتیاں چبانا یا تازہ پودینے کے جوشاندہ میں  نمک ملا کر غرارے کرنا مفید مانا جاتا ہے۔
پودینہ مسلسل استعمال کرتے رہنا الرجی سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ الرجی میں پودینے کے پتوں کو عرق گلاب میں ملا کر نیم گرم کرکے پینا بھی مفید بتایا جاتا ہے۔



اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے