پودے انسانی جذبات کا اچھا یا برا اثر لیتے ہیں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

پودے انسانی جذبات کا اچھا یا برا اثر لیتے ہیں

مسلسل طعنے اور جھڑکیاں سننے والا پودا مرجھا کر رہ گیا


ڈانٹ ڈپٹ ، طعنے اور بات بات پر دوسروں کا مذاق اڑانا  اسکولوں اور تعلیمی اداروں  میں ایک عام بات ہے۔   نفسیات میں اس کو   بُلینگBullying  کہتے ہیں۔ اس میں ڈرانا، دھمکانا یا برا کہنا شامل ہے۔ یہ عمل  اسکولوں کے طالب علموں پر خراب   اثرات مرتب کرتی ہے۔  
بچوں کی Bullying کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنے کےلیے فرنیچر تیار کرنے والی ایک کمپنی ’’آئیکیا‘‘ IKEA نے ہزاروں بچوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا تاکہ وہ اسکولوں میں دوسروں کو برا بھلا نہ کہیں۔ اس تجربے میں دو پودے استعمال کیے گئےتھے۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>


 اسکولوں کے طالب علموں سے کہا گیا کہ وہ ایک پودے کو ڈانٹیں اور خوب برا بھلا کہیں جبکہ دوسرے پودے کی تعریف کرکے اس کی ہمت بڑھائیں۔   دونوں پودوں کو برابر مقدار میں پانی اور دھوپ دی گئی اور ان کی مٹی بھی یکساں تھیں۔  ان میں مصنوعی کھاد بھی ایک جیسی ڈالی گئی تھی۔   30 روز بعد اس تجربے کے نتائج سے لوگ حیران رہ گئے۔

جس پودے کو نفرت انگیز باتیں سنائی گئی تھیں وہ پھیکا پڑ گیا، اس کی نشوونما متاثر ہوئی اور اس کے بعض پتے سیاہ پڑنے لگے جبکہ دوسرا پودا اچھی طرح نشوونما سے گزرتا رہا اور دوسرے کے مقابلے میں خوب پھلتا پھولتا رہا۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے