ڈر خوف سے نجات کے لیے دعا

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


ڈر خوف سے نجات کے لیے دعا

سوال: 
چند سال پہلے میرا بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ شاپنگ کر رہا تھا کہ وہاں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ میرے بھائی کو بھی چند خراشیں آئیں۔ وہاں شدید بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔ دھماکے کے تھوڑی دیر بعد سائرن بجای ایمبولینس آنا شروع ہوئیں اور زخمیوں کو اور لاشوں کو اٹھا کر اسپتال لے جانے لگیں۔ اس سانحے والے دن میرے بھائی نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس واقعہ کے بعد کئی دن تک وہ بہت سہما ہوا اور سخت پریشان رہا۔ اس کی نیندیں اڑ گئیں۔ ہم نے اسے نفسیاتی ڈاکٹروں کو دکھایا۔ ڈاکٹروں نے بہت ہمدردی ا ور شفقت سے اس کی نفسیاتی بحالی کی کوششیں کیں۔ نفسیاتی علاج سے اس کی ذہنی حالت کافی بہتر ہوئی لیکن اس کے دل میں بیٹھا ہوا خوف ابھی تک دور نہیںہواہے۔
میرا بھائی سوتے ہوئے ڈر جاتا ہے۔ کہتا ہے کہ اسے بہت ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں۔ خوف زدہ یہ بھائی شادی بیاہ کے مواقع پر ہونے والی آتش بازی میں پٹاخوں کی آوازوں تک سے بہت سہم جاتا ہے۔
محترم وقار عظیمی صاحب....! میرے بھائی کے لیے دعا فرمائیں اور اس کے لیے دعائیں بھی بتائیں جن کی برکت سے اس کے دل سے ڈر خوف دور ہوجائے اور وہ  معمول کے مطابق زندگی بسر کرسکے۔

<!....ADV>
<!....ADV>
جواب:
 دل میں ڈر خوف بیٹھ جانے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ حادثہ سے متاثر ہونا بھی خوف کی ایک بڑی وجہ ہے۔ کسی حادثے سے ہونے والے جانی نقصانات یا زخمیوں کو تڑپتے، کراہتے دیکھنا یا خود بھی حادثے کی زد میں آجانا شدید صدمے کا سبب بن سکتا ہے۔

ایسے متاثرین کو اہل خانہ اور دوستوں کی طرف سے نفسیاتی سہارے (Psychological Support) ، مناسب علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ خوف سے نجات پانے کے لیے اللہ تعالیٰ کا ذکر ایک مفید اور موثر ذریعہ ہے۔
اسٹریس، ٹینشن، ڈپریشن، خوف (Phobia) وغیرہ کی کیفیات میں مبتلا کئی افراد کو میں نے مختلف وظائف اور مراقبے تجویز کیے۔ الحمدللہ اکثر افراد کو فائدہ ہوا اور وہ اپنی پریشان ذہنی اور بوجھل طبیعت پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔
اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ روزانہ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ توبہ (9) کی آیت 40 میں سے
لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ  مَعَنَا 
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پی لیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔
رات سونے سے پہلے اکتیس مرتبہ

أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن غَضَبِہِ وَشَرِّ عِبَادِہِ وَمِن ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَاَن یَحضُرُونَ


سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور تین بار دستک دے دیں۔
چلتے پھرتے وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء 
یاحی ، یاقیوم، یاقوی، یاعزیز

 کا ورد کرتے رہیں۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے