یاسر شاہ نے کمال کر دکھایا

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


یاسر شاہ نے کمال کر دکھایا

Yasir Shah Well Done 


 یاسر شاہ 1 دن میں 10 وکٹ لینے والےپہلے پاکستانی بولر 

 یاسر شاہ نے اس میچ میں کل 14 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی  میں نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ  میں ایک ہی دن میں 10 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
انہوں نے  پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ایک ہی دن میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ نے 2014 ء میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا تھا۔  



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

یاسر شاہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولرہیں ۔اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف اور سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں  9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ دو بار انجام دیا، سکندر بخت نے بھی اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، البتہ یاسر شاہ نے ان سے کم رنز کے عوض آٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ 
یہی نہیں وہ ایک ہی میدان میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ یہ یاسر شاہ کی  دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 ویں ٹیسٹ وکٹ تھی۔یہ ایک میچ میں کسی بھی پاکستانی بالر کی طرف سے تیسری بہترین کارکردگی ہے۔   یاسر شاہ، عمران خان اور عبدالقادر کے بعد تیسرے پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیسٹ سینٹر پر اپنی وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی۔

عبدالقادر نے نیشنل اسٹیڈیم میں 13 ٹیسٹ میں 58 اور قذافی اسٹیڈیم میں 12 ٹیسٹ میں 51 وکٹیں حاصل کیں۔
عمران خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں 11 ٹیسٹ میں 51 اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 11 ٹیسٹ میں 56 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے اس پورے میچ میں  کل 14 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے