ڈپریشن.... کامیابی کی راہ میں رکاوٹ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


ڈپریشن.... کامیابی کی راہ میں رکاوٹ!

ڈپریشن سے نجات کے لیے مفید  تدابیر


سائنسی  تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں موجود پچاس سے ساٹھ فیصد بیماریوں کا تعلق ہیجان یا ذہنی دباؤ (Stress) سے ہے۔ ہیجان یا دباؤ میں مبتلا افراد میں کسی بھی بیماری سے متاثر ہونے کی صلاحیت ایک عام نارمل فرد کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں گلے اور حلق کی بیماریاں، دل کے امراض، مختلف اقسام کے السر، کینسر، اعصابی کھنچاؤ، بے خوابی، جگر کا بڑھ جانا، حادثات حتیٰ کہ خود کشی کے خیالات بھی ہوسکتے ہیں۔ 
ڈپریشن کوئی مرض نہیں بلکہ یہ سو فیصد نفسیاتی اور ذہنی نوعیت کی کیفیت ہے جس کا سبب انسان کے عصبی نظام میں خلل و انتشار ہے۔ 
دور حاضر کی مشینی زندگی نے انسان کو گوناگوں مسائل میں اُلجھادیا ہے جس سے ذہن پر دباؤ (Stress) ہوتا ہے اور آدمی عصبی تناؤ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اسے طبی اصطلاح میں (Depression) کہتے ہیں۔  
ڈپریشن کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ پہلے وقتوں کے لوگ بھی اس میں مبتلا رہتے تھے مگر آج کل یہ مسئلہ تشویش ناک حد تک شدت اختیار کرگیا ہے ، اس کی وجہ مشکلات، پریشانیوں اور تفکرات میں اضافہ ہے۔ 
حالات و مسائل کی شدت میں یہ دباؤ (Stress) ناقابل برداشت ہوکر عصبی تناؤ کی شکل اختیار کرکے ڈپریشن کا سبب بن جاتا ہے۔ 



<!....ADV>
<!....ADV>



ڈپریشن کا علاج تلاوت ، عبادت  ذکر و اذکار  بھی ہے یا کسی بے تکلف دوست کے ساتھ لمبی سیر، مذہبی اہمیت کے مقامات پر جانے سے بھی اس کیفیت سے نجات ملتی ہے۔ 
جدید تحقیق کے مطابق جسم میں ایک کیمیائی جزنورپائن فیرین (Norepine Phrine) کی کمی ہوجاتی ہے جس سے ذہن اس کیفیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ جسمانی مشقت اور ورزش سے قلب کی رفتار اور سانس کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ خون میں زیادہ آکسیجن جذب ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ جز دماغ میں پہنچ کر اس عارضہ سے نجات دلاتا ہے۔ 
ڈپریشن سے نجات کے لیے درج ذیل تدابیر مفید ہیں:
*....مخلص، بے تکلف اور ہمدرد دوست یا عزیز کو ساتھ بٹھا کر اپنی بپتا خوب سنائیے اور گپ شپ کریں۔ یوں آپ کے دل کا بوجھ ہلکا ہوجائے گا۔ 
*....اپنے بے تکلف اور ہمدرد دوست یا عزیز کے ساتھ روزانہ صبح و شام سیر کریں اور تبادلہ خیال کریں۔ 
*.... مشاغل اختیار کریں اور ان میں بھرپور دلچسپی لیں۔ مثلاً کوئی کھیل کھلیں، پودے لگائیں۔ 
*.... اچھا خوش رنگ صاف ستھرا لباس زیب تن کریں اور خوش و خرم نظر آنے کی اداکاری کریں، اس طرح بھی تناؤ اور دباؤ کی کیفیت ختم ہوسکتی ہے۔ 
*.... دوسروں کے کام میں ان کی مدد کریں۔ 
*.... روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں، جسمانی طور پر اپنے آپ کو متحرک رکھیں۔ 
*.... سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی سعی کریں۔ 
*.... آنے والے کل کے متعلق منصوبے بنائیں۔ 
*.... دوسروں سے ایسی توقعات وابستہ نہ کریں  جو پوری نہ ہوسکیں، اس طرح کسی سے مایوسی  نہ ہوگی۔ 
*.... ڈپریشن دور کرنے کے لیے تمباکو نوشی کا سہارا ہرگز نہ لیں بلکہ اگر تمباکو نوشی کرتے ہیں تو ترک کردیں۔ تمباکو نوشی ڈپریشن کا ہرگز علاج نہیں ہے۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے