بچوں کے لیے نظر کا تعویذ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی




 بچوں کے لیے نظر کا تعویذ


سوال:میری شادی کے سات سال بعد میرےہاں بیٹی پیدا ہوئی ۔ماشاء اللہ وہ بہت خوبصورت ہے۔میں سوامہینہ میکے رہنے کے بعد اب سسرال آئی  ہوں۔ جو بھی میری بیٹی کو دیکھتاہے ، کہتاہے کہ  یہ توبہت  خوبصورت ہے۔
 بیٹی پندرہ دن سے مجھے بہت تنگ کررہی ہے۔ہر وقت روتی رہتی ہے۔ دودھ بھی نہیں پی رہی ہے۔ہم نے مختلف چائلڈاسپشلسٹ کوبھی دیکھایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
میری اماں اورساس کہتی ہیں کہ اس بچی کو نظر لگ گئی ہے۔دم سے ٹھیک ہوجائے گی۔
آپ سے گزارش ہے کہ میری بیٹی کے لیے نظر سے حفاظت کے لیے کوئی تعویذ مجھے بھجوادیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>

جواب:شام کے وقت ایک مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر بچی کے بائیں گال پردم کردیں۔  ایک مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر دائیں گال پر اور ایک مرتبہ سورہ کوثرپڑھ کر پیشانی پر دم کردیا کریں۔انشاءاللہ نظر لگنے سے محفوظ رہے گی۔بچی کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔
مندرجہ ذیل تعویذ سفید چکنے کاغذ پر سیاہ روشنائی سے لکھ کر  نیلے کپڑے میں سی کر  بچی کے گلے میں پہنا دیں۔


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ 
یَا حَفِیْظُ یَا حَفِیْظُ یَا حَفِیْظُ  
وَصَلَّ اللہُ عَلٰی سَیَدْنَا مُحَمَّدً وَّآلِہٖ الطَّیَّبِیْنَ الْطَّاھِرِیْنَ




اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے