اعضاء عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہی

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

اعضاء عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہی 


عالمی سطح پر معروف، پاکستان کے نامور سرجن اور سوشل ورکر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے قائم کردہ ادارے SIUT کے ڈاکٹر وسیم خان اور ڈاکٹر ناصر لک نے کراچی میں سلسلہ عظیمیہ کے ذمہ داران کو اعضاء کے عطیات کے موضوع پر آگہی فراہم کی۔
SIUT  کے ڈاکٹر صاحبان نے شیخ زاید اسلامک سینٹر جامعہ کراچی اور SIUT کے اشتراک سے ہونے والے کئی سیمینارز میں  مختلف مسالک کے علماء کی جانب سے پڑھے گئے مقالات  و خطبات پر مشتمل ایک کتاب   ’’مجموعۂ خطبات‘‘ بھی پیش کی۔ 




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>


 اس موقع پر ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، سلسلہ عظیمیہ کراچی ٹاؤنز کے نگراں سید دلاور علی، نائب  نگراں عبدالوحید، محترمہ غزالہ شریف ، قلندر شعور اکیڈمی کے پرنسپل مرزا مسرور بیگ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  نے کہا کہ عطیہ چشم اور دیگر اعضاء کے عطیات کے موضوع پر آگہی اور ترغیبی مہم سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام جاری رہے گی۔






اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے