بیٹی کی شادی میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے وظیفہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


بیٹی کی شادی میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے وظیفہ

شادی میں بندش


سوال: میری تین بیٹیاں اورچاربیٹے ہیں۔ تین بیٹے بہنوں سے بڑے ہیں۔ دوبیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے۔ میرے بیٹے کہتے ہیں کہ جب چھوٹی بہن کی شادی ہوجائے گی تب وہ اپنے بارے میں سوچیں گے۔
مسئلہ یہ ہے کہ اس بیٹی کی شادی میں شدید رکاوٹوں کاسامنا ہے۔ یہ بچی دوسرے بچیوں کی نسبت بہت خوبصورت اورسلیقہ شعار ہے اس کے باوجوداس کے لیے جوبھی رشتہ آتاہے وہ اپنی پسندیدگی کااظہارتوکرتاہے لیکن بعد میں کوئی مثبت جواب نہیں آتا۔ایک بار اس کی منگنی بھی ہوئی تھی لیکن پھر کچھ عرصہ بعد لڑکے والوں نے بلا کسی عذر کے خود ہی یہ منگنی توڑ دی۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ کا گھرانہ حاسدوں کی نظر کا شکارہے اوراس لڑکی کی شادی پربھی بندش کروائی گئی ہے۔ 
محترم ڈاکٹر صاحب! کوئی دعابتائیں جس کی برکت سے حاسدوں کی بُری نظر سے حفاظت ہو،اس بیٹی کی شادی پرکی گئی بندش ختم ہو اورخیروعافیت کے ساتھ اس کی شادی ہوجائے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:اپنی سہولت کے مطابق ایک وقت مقرر کرکے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد گیارہ مرتبہ سورة فاتحہ پڑھیں۔ پڑھنے کا طریقہ اس طرح ہوگا کہ جب 

ایاک نعبد وایاک نستعین 0

 پر پہنچیں تو اس آیت کو گیارہ مرتبہ دُہرائیں، پھر سورت کو مکمل پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کردیں۔ اس طرح گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں اور ہر مرتبہ پانی پر دم کرتے جائیں۔ آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیں۔
اس عمل کے بعد یہ دم کیا ہوا پانی تین گھونٹ میں بیٹی کو پلادیں اور شادی میں درپیش رکاوٹوں، حسد کے اثرات سے نجات اور خیروعافیت کے ساتھ اچھی جگہ رشتہ طے ہونے کی دعا کریں۔
یہ عمل  کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔
صاحبزادی سے کہیں کہ  چلتے پھرتے وضوبےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء 
یاحفیظ یاسلام کا ورد کرتی  رہے۔ آئیے ہم سب مل کر اﷲ تعالیٰ سے دعا کریں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے