کاروبار میں بندش سے نجات کیسے ملے؟!؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



کاروبار میں بندش سے  نجات کیسے ملے؟!؟


سوال: میرا کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا۔ میں اپنے کام پر بہت توجہ دیتا تھا۔ اچانک میرا دل اپنے کام سے اچاٹ ہونے لگا۔ دکان پر تو پابندی سے جاتا لیکن کام پر توجہ نہ دے پاتا۔ میرے رویوں میں تبدیلی کی وجہ سے پرانے پرانے گاہک بھی مجھے آرڈر دینے سے کترانے لگے۔ اب آمدنی بہت کم ہوگئی ہے۔ پہلے میرے پاس چھ سیلز مین کام کرتے تھے۔ اب صرف دو سیلزمین ہیں۔ کبھی ان کی تنخواہیں نکالنا بھی مشکل ہو جاتا  ہے۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ میری روزی پر بندش کروادی گئی ہے۔ اس بندش سے نجات اور کاروبار میں برکت کے لیے کوئی دعا بتا دیجیے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 


جواب: دشمنوں کے شر سے حفاظت، حسد کے منفی اثرات سے بچاؤ اور  روزی پر بندش سے نجات کے لیے   اللہ تعالیٰ کے کلام سے مدد اور تحفظ لیجیے۔
صبح دکان پر جانے کے لیے گھر سے نکلتے وقت وضو کرلیجیے۔ راستے بھر اللہ تعالیٰ کے اسماء 

یاحفیظ یامومن یارزاق یاسلام

کا ورد کرتے رہیں۔
دکان پر پہنچ کر سات مرتبہ سورہ تغابن (64 ) کی تلاوت کیجیے۔ گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ تلاوت کے بعد اپنے اوپر دم کرلیں اور دکان کے چاروں کونوں پر دم کردیں۔
عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر آمدنی میں اضافے اور روزگار میں برکت کے لیےدعا کیجیے۔
حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں اور ہر جمعرات کم از کم پانچ مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے