پاکستانی سمندر میں تیل کے وسیع ذخائر

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

پاکستانی سمندر میں تیل کے وسیع ذخائر

کتنی حقیقت کتنا فسانہ۔۔۔۔؟


پاکستان کے سمندری علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے کھدائی (Drilling) جاری ہے۔ 
اس حوالے سے کئی باتیں ہورہی ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ تیل کے ذخائر مل گئے ہیں، کوئی ان ذخائر کے تخمینے لگا کر بتا رہا ہے کہ پاکستان بہت جلد امیر ملک بننے والا ہے۔
ان سب باتوں میں  فی الحال حقیقت کم اور مبالغہ آرائی زیادہ ہے۔ 

اصل صورتحال یہ ہے کہ تیل کی تلاش میں کھدائی ابھی جاری ہے۔ مطلوبہ گہرائی یعنی زیر زمین پانچ ہزار میٹر تک پہنچنے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اس کے بعد  صورتحال واضح ہوگی کہ   اس علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں یا نہیں، اور اگر ہیں تو یہ کس قدر ذیادہ ہیں۔ 
میری دُعا ہے کہ ناصرف پاکستانی سمندری حدود میں بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوں، آمین۔



 


 لیکن  پاکستان میں اس وقت بھی قدرت کے عطا کردہ بیش بہا  وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر  صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ یہاں کوئلے کے ذخائر کی مقدار 185 ارب ٹن سے زائد ہے۔ اس کوئلے کی توانائی قدر(Heating Value) تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب اور ایران کے تیل کی مجموعی ہیٹنگ ویلیو سے زیادہ ہے۔ اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہے کہ صرف تھر کے کوئلے سے درست استفادہ کرلیا جائے تو پاکستان کی معیشت سعودی معیشت کے ہم پلہ ہوسکتی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر ریال کے برابر ہوسکتی ہے۔ تھر کے کوئلے کے درست استعمال سے پاکستان کو بجلی کی  پیداوار کے لیے تیل  امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس طرح سالانہ دس ارب ڈالر سے زائد کا امپورٹ بل بھی کم ہوجائے گا۔


دعا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کو قدرت کے عطا کردہ معدنی وسائل سے جللد از جلد زیادہ سے زیادہ استفادے کی توفیق عطا ہو۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو اور ترقی کے ثمرات  صرف  بالائی طبقے تک نہیں بلکہ پاکستان کے ہر غریب گھرانے تک پہنچ جائیں۔  آمین


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے