قمری مہینے کے بارے میں جاننے کے لیے APP
پاکستان میں رمضان اور عید کے چاند پراختلافات ہر سال سامنے آتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر پورے ملک میں عملدرآمد ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری مہینے کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ویب سائٹ (http://www.pakmoonsighting.pk/) لانچ کردی ہے ۔ اس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال عیدالفطر 5 جون 2019ء (بروز بدھ) ہوگی۔
اس ویب سائٹ کے مطابق عیدلااضحٰی پیر 12 اگست 2019ء، یومِ عاشورہ منگل 10 ستمبر2019ء، عید میلاد النبی اتوار 10 نومبر 2019ء، شبِ معراج اتوار 22 مارچ 2020ء، شب برأت جمعرات 9 اپریل 2020ء، یکم رمضان 1441ھ ہفتہ 25 اپریل 2020ء ہوگا اور آئیندہ سال عید الفطر اتوار 24 مئی 2020ء کو ہوگی۔
<!....AD>
<!....AD>
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.moonsightingpk.android.Ruet
اس ایپ میں ایک ماہ کے دوران چاند کی پیدائش سے لے کراس کے مختلف مراحل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ایپ کے چار نمایاں فیچرز ہیں جن میں سے پہلے فیچر کے تحت چاند کی پیدائش اور اسے متعلقہ مہینے میں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ایپ میں قمری کیلنڈر بھی شامل ہے اور اسلامی مہینوں کے لحاظ سے نئے پیدا ہونے والے چاند کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
چاند کے مختلف مراحل سے گزرنے کا کیلنڈر ہے۔ ایپ میں موجود انٹرایکٹو نظام فلکی میں چاند، سورج اور دیگر اہم سیاروں کی پوزیشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم یہ ایپ صرف اینڈرائڈ موبائل فونز کے لیے ہے، اسے آئی او ایس سپورٹڈ موبائلز پر ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ایسا مسلم دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ سعودی عرب میں برسوں پہلے سے اس طرح کی ایک ویب سائٹ (Makkahcalendar.org/) موجود ہے ۔