Aunt's behavior Changed after marriage
شادی کے بعد خالہ کا رویہ
سوال:
میری بھتیجی کی شادی اس کے خالہ زاد سے دوسال پہلے ہوئی ہے۔ شادی سے چند ماہ پہلے میری بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا۔ جب تک بہن زندہ تھی ،خالہ بچی سے بہت محبت کرتی تھی ۔بہن کے مرنے کے بعد اس نے آنکھیں پھیر لیں جس کا ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے دل میں کیاہے۔وہ خاتون اس رشتے پر راضی نہ تھی لیکن اس کا بیٹا بضد تھا کہ یہیں شادی کروں گا۔اب اس شادی کو دوسال ہوگئے ہیں۔ شادی کے تیسرے دن سے ہی خالہ نے بھانجی سے لڑنا شروع کیا جو آج تک جاریہے۔ خالہ نے اسے دل سے بہو تسلیم ہی نہیں کیا۔ اس کا سارا زیور بھی چھین لیا ہے ۔ کھانے پینے میں بہت تنگی کرتی ہے اوراپنے بیٹے پر بھی دباؤ ڈالتی ہے کہ اپنی بیوی کو چھوڑ دے۔
اپنی ساس کا دل جیتنے کے لیے میری بھتیجی دن رات گھر والوں کی خدمت کرتی ہے لیکن وہ اس کے ہر کام میں نقص نکالتی ہیں۔
شوہر پہلے تو اپنی بیوی کی بات سن لیتاتھا لیکن اب اکثر ماں کی باتوں میں آکراپنی بیوی کواس کے میکے چھوڑ آتاہے۔پھر چند روز بعدخود ہی آکر منا تا ہے اور بیوی کو واپس لے جاتاہے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
آپ کی بھتیجی رات کو سونے سے قبل اکتالیس مرتبہ سورہ الانعام (6)کی آیت 165
وَهُوَ الَّـذِىْ جَعَلَكُمْ خَلَآئِفَ الْاَرْضِ وَرَفَـعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ
لِّيَبْلُوَكُمْ فِىْ مَآ اٰتَاكُمْ ۗ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيْعُ الْعِقَابِۖ وَاِنَّهٝ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑ ھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ ان کی ساس اورشوہر کو ان کے ساتھ محبت اورحسن سلوک سے رہنے کی توفیق عطا ہو۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔