بیمار بیوی کو شوہر میکے چھوڑگیا...

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
husband left sick wife at in Laws House

بیمار بیوی کو شوہر میکے چھوڑگیا


سوال: 

میری  بہن کی عمر تقربیاً چالیس سال ہے۔ بچپن سے ہی وہ اکثر بیماررہتی  ہیں۔ ایک بیماری جاتی ہے تودوسری آجاتی ہے۔ اپنی شادی سے پہلے ایک دو بار وہ  شدید بیمار ہوئیں۔ شادی کے بعد ان کے کئی  بڑے بڑے آپریشن بھی ہوئے۔ پچھلے سال ان کی ٹانگیں  نیلی ہوگئیں  اورگھٹنوں کے نیچے رگوں کے گچھے بن گئے۔   ان کے پیروں میں درد ہوتا ہے۔ چھ ماہ کے علاج سے کچھ آرام آیا لیکن پھر درد شروع ہوگیا ہے۔  ان کی مسلسل بیماریوں کی وجہ سے  ان کے شوہر نے انہیں ہمارے گھر چھوڑ دیا ہے اوردوسری شادی کرلی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کے سرکے بال گرنے شروع ہوگئے ہیں۔ ان کے سر کا  زیادہ حصہ  گنج سے     متاثر  ہوچکا ہے۔
بہن پر بچپن سے اثرات رہے ہیں  جس کی وجہ سے ان کی صحت بھی خراب رہی اور ان کا گھر بھی نہبس سکا۔ 



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی بہن کو منفی اثرات سے نجات ملے، انہیں علاج سے شفا ملے، ان کے شوہر کو ان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا ہو۔ آمین
 اپنی بہن سے کہیں کہ وہ صبح اورشام اکتالیس مرتبہ:
استعنت بقدرة الله ، واحتجبت بعزة الله، واعتصمت بحبل الله، 
ودفعت عني كل سوء لا حول ولا قوة إلا بالله  . 
وصلى الله تعالی علی خیر خلقہ محمد و الہ اجمعین 
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر  اپنے اوپر دم کرلیں۔

رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورہ بنی اسرائیل(17) کی آیت 82میں سے

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ 

اورتین تین مرتبہ سورہ ٔفلق اورسورہ ٔالناس اورایک مرتبہ سورہ ٔفاتحہ  گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق  نیلی شعاعوں میں تیارکردہ ایک ایک پیالی پانی صبح اورشام پلائیں۔
چلتے پھرتے کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء 
یاحفیظ  یاشافی  یاسلام 
کا ورد کرتی رہیں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے