کاروباری حریف نے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


کاروباری حریف نے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا 



سوال: 

میرے شوہر کی شہر کے ایک چلتے ہوئے بازار میں ٹائرز کی دکان ہے۔ یہ ان کا خاندانی پیشہ ہے اور مارکیٹ میں میرے شوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ماشاء اللہ میرے شوہر طبیعتاً انتہائی نیک ، حلیم اور شفیق انسان ہیں۔
انہوں نے آج سے دس سال پہلے اپنی دکان میں کام کرنے والے ایک لڑکے کو اپنی برابر والی دکان لے کر دی، اور کاروبار شروع کروانے میں اس کی بہت مدد کی۔ لیکن اس احسان فراموش لڑکے نے مارکیٹ میں اپنے پیر جماتے ہی میرے شوہر کے گاہگوں کو بد دل کرنا اور اپنی جانب راغب کرنا شروع کردیا۔ جب اس سے بات نہ بنی تو مختلف ہتھکنڈوں سے ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے لگا۔ اس نے ایک مقدمہ دائر کردیا کہ یہ اس کی دکان ہے جس پر میرے شوہر نے زبردستی قبضہ جما رکھا ہے۔ اس کے جواب میں میرے شوہر نے بھی ایک وکیل کیا۔ اب عدالت میں مقدمے کی تاریخیں پڑرہی ہیں۔
میرے شوہر اس معاملے میں کافی پریشان ہیں کیونکہ یہ دکان میرے سسر نے بہت محنت سے بنائی تھی جسے میرے شوہر نے کافی ترقی دی۔ میرے شوہر بہت سیدھے سادے آدمی ہیں وہ اپنے اس جعلساز حریف کی اوچھی حرکتوں سے بہت پریشان ہیں۔  ۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ فجر اور عشاءکے بعد 101مرتبہ سورۂ یوسف (12)کی آیت 67 میں سے :


اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّـٰهِ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ  

اور
سورہ الملک (67)کی پہلی آیت ۔


تَبَارَكَ الَّـذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْك وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز تک جاری رکھیں۔ اللہ کے کلام کی برکت سے ان شاء اللہ جھوٹے مقدمے سے جلد گلو خلاصی ہوجائے گی اور احسان فراموش جھوٹے مدعی کے شر سے ان شاء اللہ حفاظت ہوگی۔
حسبِ استطاعت صدقہ کردیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے