رشتہ آنے پر پریشان کن خواب
سوال:
میری چاربیٹیاں ہیں۔ دوکی شادی ہوچکی ہے۔ تیسری بیٹی کے لیے لڑکے والے آئے اورپسند کرلیا ۔بات طے ہوئے ابھی دوتین ہفتے ہی ہوئے تھے کہ بیٹی کو پریشان کن خواب آنا شروع ہوگئے۔کبھی وہ خواب میں کسی سانپ کو اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھتی تو کبھی کسی لڑکے کے ساتھ خود کو آگ میں گھرا ہوا دیکھتی۔پریشان کن خواب سے اس کی آنکھ کھل جاتی،وہ پسینے پسینے ہوجاتی ، ڈرکے مارے اس کا رنگ پیلا پڑ جاتا۔ہم دم وغیر ہ کرتے توکچھ دیر بعد آرام آجاتا۔پریشان کن خوابوں کا سلسلہ ہفتے میں دوتین بار جاری رہا۔کچھ عرصہ بعد لڑکے والوں نے انکار کردیا۔ لڑکے والوں کے انکار کے بعد ہماری بیٹی کو کبھی پریشان کن خواب نہیں آئے۔
اس واقعے کے ایک سال بعد اس کا ایک اورجگہ سے اچھا رشتہ آیا۔رشتہ طے ہوتے ہی اسے پھر سے پریشان کن خواب آنا شروع ہوگئے۔
میری بیٹی نے ایک ایسا خواب دیکھا کہ ہم سب گھر والے بہت پریشان اورخوف زدہ ہوگئے۔
برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ بیٹی کی شادی میں بندشیں اوررکاوٹیں ختم ہوجائیں اوریہ رشتہ برقرار رہے ۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی صاحبزادی کوہمیشہ اپنے حفط امان میں رکھیں ۔اسے زندگی میں بہت عزت واحترام کے ساتھ ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں۔آمینبیٹی سے کہیں کہ وہ اکیس مرتبہ :
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتُ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتُ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ
وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ کُلِّھِمْ جَعِیْعًا اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ
وَاَنْ یُّبْغٰی عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاُءُ کَ
لَااِلٰہ َ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ
[ترمذی۔ابواب الدعوات ۔ح۔3295]
وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ کُلِّھِمْ جَعِیْعًا اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ
وَاَنْ یُّبْغٰی عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاُءُ کَ
لَااِلٰہ َ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ
[ترمذی۔ابواب الدعوات ۔ح۔3295]
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
آپ عشاء کے چارفرض اوردوسنتیں اداکرکے 101مرتبہ سورہ القیامیہ (75)کی آیت نمبر39،
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَـرَ وَالْاُنْثٰى
اکیس اکیس مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر وتر اداکریں ۔ اس کے بعد بیٹی کی شادی کے لیے دعا کریں۔ اس عمل کی مدت نوے روزہے۔
بیٹی کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ خیرات کردیاکریں۔