نشہ کا عادی شوہر

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


نشہ کا عادی شوہر



سوال: 

میری نند کی شادی کو ایک سال ہوگیا ہے ۔ اﷲ نے اُسے ایک بیٹی بھی عطا کردی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ نند کا شوہر نشہ کرتا ہے یہ بات ہمیں شادی سے پہلے کسی نے نہیں بتائی تھی۔ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ وہ چرس پینا چھوڑ دے مگر وہ اس پر راضی نہیں ہے۔ اس بری عادت کی وجہ سے وہ کام بھی صحیح طرح نہیں کرتا۔ 



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

نشہ کا مطلب ہے کسی چیزکے کھانے، پینے، سونگھنے یا کش لینے کی طلب میں بے بس ہوجانا۔ ان چیزوں میں شراب، افیون، سگریٹ ، تمباکو جیسی چیزیں شامل ہیں۔ نشہ کے طور طریقوں میں نشہ آور   شے کو جسم میں انجیکٹ کرلینا بھی شامل ہوگیا ہے۔ 
وقتی تسکین اپنی جگہ لیکن نشہ آور شے کا مسلسل استعمال آخر کا ر انسانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ صحت کے نقصانات کے علاوہ نشہ آور شے استعمال کرنے کے سماجی اور معاشی نقصانات اپنی جگہ ہیں۔ جو لوگ نشہ میں مبتلا ہوکر اپنی صحت برباد کرتے ہیں وہ   ہمدردی اور گھروالوں کی توجہ کے مستحق ہیں۔
کسی کا نشہ چھڑوانا ہو تو سب سے پہلے خود اس شخص کی رضا  مندی حاصل کرنی چاہیے۔ اس شخص سے نشہ چھڑوانا بہت ہی مشکل ہے جو خود اس لت سے چھٹکارا حاصل کرنا نہ چاہتا ہو ....جو شخص برسوں نشہ میں مبتلا رہنے کے باوجود دل سے چاہتا ہو کہ اسے اس لت سے چھٹکارا مل جائے وہ جلد یا بدیر نشہ کی طلب پر قابو پالیتا ہے۔
بہتر ہوگا کہ پہلے آپ کے نندوئی کو نشہ ترک کرنے پر قائل کیا جائے۔ یہ کام خاندان یا ملنے والے لوگوں میں سے کسی ایسی شخصیت کے ذریعہ بھی ہوسکتا ہے جس کا آپ کے نندوئی بہت احترام کرتے ہوں۔ خیال رہے کہ یہ کام ایک دو روز میں نہیں ہوجائے گا اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اس دوران سب گھر والے ان سے محبت و شفقت سے پیش آئیں۔ انہیں ان کی بیٹی کی معصوم اور پیاری پیاری باتیں بتائی جائیں۔ آپ کی نند یہ بھی کوشش کریں کہ ننھی بیٹی کے کپڑے جوتے اور دیگر اشیاء کی شاپنگ شوہر کے ساتھ جاکر اور ان کی پسند کے مطابقکی جائے۔ 
بطور روحانی علاج سورۂ مائدہ (05)کی آیت 90 :

يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِـرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ
رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ

رات سونے سے پہلے پڑھ کر تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ انہیں اس نشہ سے چھٹکارے کی ہمت وتوفیق عطا ہو۔ 
یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے